سیاست

مودی اپنی آٹھ سالہ حکومت کا حساب دیں : ملکا ارجن کھڑگے

بھارت ایکسپریس/ کانگریس صدر ملکاارجن کھڑگے نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر طنز  کستے ہوئے کہا کہ  بے ۔جے ۔پی  نے تقسیم کرو اور حکومت کرو پالیسی پر عمل کرکے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکا ہے۔نریندر مودی کو 70 سال کا حساب لینے کے بجائے  خود انہوں نے 8 سال تک کیا کیا؟ اس کے بارے میں بات کرنی چاہئے۔

پورے ملک میں آج ایک انتشار اور توڑ پھوڑ  دکھ رہا ہے،حکومت نے صرف عوا م کو ہندو مسلم  میں بانٹ دیا۔جبکہ کانگریس کے لیڈر  راہل گاندھی دیش کوایک ساتھ  لانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔بھارت جوڑو یاترا  اسی یک جہتی کی مثال ہے ،جس کی قیادت راہل گاندھی کر رہے ہیں۔

انہوں نے ملک کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لعل نہرو کے 133ویں یوم پیدائش پر منعقدہ نہرو میموریل لیکچر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  یہ بھی کہا کہ مودی حکومت صرف عوام کو گمراہ کرتی  ہے جبکہ ملک میں  خطرناک  حد تک بے روزگاری ہے اور 30 ​​لاکھ سے بھی  زیادہ عہدے مرکزی حکومت میں خالی پڑے ہیں۔ مرکزی حکومت اس سمت میں کوئی قدم نہیں اٹھا رہی ہے، جبکہ یہ  وعدہ کیا گیا تھا کہ آٹھ سال میں 16 کروڑ لوگوں کو روزگار  دیا جائے گا ، لیکن یہ سب بالکل  جھوٹ ثابت ہوا ہے۔

کانگریس لیڈر نے کہا کہ بی جے پی جمہوریت کی بات کرتی  ہے،لیکن سچ یہ ہے کہ ملک میں کہیں بھی جمہوری حکومت نہیں ہے  ۔ بار بار جمہوریت کی بات کی جاتی ہے  لیکن بی جے پی کے دورحکومت میں کہیں بھی جمہوریت نہیں  دکھتی  ایسا لگتا ہے جیسے لوگوں کی بولنے کی آزادی چھن گئی ہو۔

Bharat Express

Recent Posts

Supreme Court: حکومت ہر نجی جائیداد پر قبضہ نہیں کر سکتی، سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ

چیف جسٹس نے کہا کہ آج کے معاشی ڈھانچے (نظام)میں نجی شعبے کی اہمیت ہے۔…

1 hour ago

Donald Trump vs Kamala Harris: ڈونلڈ ٹرمپ یا کملا ہیرس، کس کی جیت ہوگی بھارت کے لیے فائدے مند؟

ٹرمپ یا کملا ہیرس جیتیں، دونوں ہندوستان کو اپنے ساتھ رکھیں گے۔ کیونکہ انڈو پیسیفک…

3 hours ago