قومی

مہرولی قتل کیس: متوفی کے جسمانی اعضاء برآمد کرنے کے لیے پولیس پھر سے آفتاب کو لے گئی جنگل

نئی دہلی، 15 نومبر (بھارت ایکسپریس): دہلی پولیس کی ایک ٹیم منگل کے روز ملزم آفتاب امین پونا والا کو دوسری بار مہرولی جنگلاتی علاقے لے گئی تاکہ اس کی ساتھی شردھا واکر کی باقیات برآمد کی جا سکے۔  آفتاب نے شردھا کو قتل کر کے لاش کے 35 ٹکڑے کر دیے تھے۔  پولیس ذرائع نے بتایا کہ انہیں جنگل کے علاقے میں کچھ ہڈیاں ملی ہیں، جنہیں تحقیقات کے لیے بھیجا جا رہا ہے۔  ملزم کو اس سے قبل پیر کو جنگل  میں لے جایا گیا تھا۔

 پولیس نے بتایا کہ 18 مئی کو اپنی 27 سالہ گرل فرینڈ کی لاش کے ٹکڑے کرنے کے بعد ملزم نے اگلے دن ایک بڑا فریج خریدا اور باقیات اس میں جمع کردی۔آفتاب مبینہ طور پر امریکی کرائم شو ‘ڈیکسٹر’ سے متاثر تھا، جو ایک ایسے شخص کی کہانی بیان کرتا ہے جو دوہری زندگی گزارتا ہے۔

 ملزم شردھا کی لاش کے ٹکڑوں کو پولی بیگ میں بھر کر رات 2 بجے جنگل کی طرف نکل جاتا تھا۔  یہ معاملہ 8 نومبر کو اس وقت سامنے آیا جب متوفی کے والد مہاراشٹر کے پالگھر سے مہرولی پولیس اسٹیشن میں گمشدگی کی شکایت لے کر آئے۔

Bharat Express

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

9 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

11 hours ago