سیاست

Tripura CM: مانک ساہا ہی تریپورہ کے وزیراعلیٰ ہوں گے، دوسری بار حکومت سنبھالیں گے، منتخب لیجسلیچر پارٹی کے لیڈر

Tripura CM: مانک ساہا دوسری بار تریپورہ کے وزیر اعلی کے طور پر حلف لیں گے۔ انہیں پیر کو متفقہ طور پر بی جے پی لیجسلیچر پارٹی کا لیڈر منتخب کیا گیا۔ اس کے بعد وہ آج شام گورنر سے ملاقات کرکے حکومت سازی کا دعویٰ پیش کریں گے۔ تریپورہ میں انتخابات سے ایک سال قبل بپلب کمار دیب کو ہٹا کر مانک ساہا کو ریاست کی کمان سونپی گئی تھی۔

اگرچہ بی جے پی نے اس بار وزیر اعلیٰ کے عہدے کے لیے کسی امیدوار کا نام نہیں لیا، لیکن پارٹی کی انتخابی مہم نے اشارہ دیا کہ مانک ساہا کو ‘ہاٹ سیٹ’ پر برقرار رکھا جائے گا۔ پی ایم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کی انتخابی ریلیوں میں ’’مودی مانک ساہا حکومت‘‘ کے لیے دوسری میعاد کا مطالبہ کیا  جا رہاتھا۔

تاہم لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ سے پہلے مرکزی وزیر پرتیما بھومک کا نام بھی سامنے آرہا تھا اور ان کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ تریپورہ میں بھی وزیراعلیٰ کو تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ تاہم، لیجسلیچر پارٹی میٹنگ میں مانک ساہا کے نام کو منظوری دی گئی اور وہ دوسری بار تریپورہ کے وزیر اعلی کے طور پر حلف لیں گے۔

کلین امیج لیڈر ہیں مانک ساہا

تریپورہ میں حلف برداری کی تقریب 8 مارچ کو ہوگی۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور بی جے پی صدر جے پی نڈا اس میں شرکت کے لیے منگل کی شام اگرتلہ پہنچیں گے۔ حلف برداری کی تقریب میں پی ایم نریندر مودی کے بھی شرکت کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ مانک ساہا کی حلف برداری کی تقریب میں بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں کے کئی وزرائے اعلیٰ بھی شرکت کر سکتے ہیں۔ مانک ساہا کو کلین امیج کا لیڈر سمجھا جاتا ہے اور انہوں نے امن و امان پر کافی کام کیا ہے۔ اس دوران ریاست میں تشدد کا کوئی واقعہ نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں- Oath Ceremony: پی ایم مودی 7 مارچ کو ناگالینڈ اور میگھالیہ میں اور 8 مارچ کو تریپورہ میں حکومت کی حلف برداری کی تقریب میں کریں گے شرکت

دوسری بار حکومت بنائے گی بی جے پی

بی جے پی نے 60 رکنی اسمبلی میں 32 نشستیں جیت کر واضح اکثریت حاصل کی، جب کہ اس کے اتحادی، انڈی جینس پیپلز فرنٹ آف تریپورہ (آئی پی ایف ٹی) نے ایک نشست جیتی۔ اس طرح بی جے پی تریپورہ میں مسلسل دوسری بار حکومت بنانے جا رہی ہے۔ تریپورہ میں اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ 16 فروری کو ہوئی تھی اور نتائج کا اعلان 2 مارچ کو کیا گیا تھا۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

LPU Student Protest: ایل پی یو میں طلبہ کا احتجاج بے قابو، پولیس کے ساتھ جھڑپ، فگواڑا-جالندھر ہائی وے جام، کئی گاڑیاں میں لگائی آگ

لولی پروفیشنل یونیورسٹی کے باہر احتجاج نے اختیار کی پُرتشدد شکل، طلبہ نے نعرے بازی…

2 hours ago

Ashok Singhal Birth Centenary: اشوک سنگھل کی جنم صدی پر گونجا ’رام نام‘، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے نوجوانوں سے کیا اپیل

بھارت منڈپم میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اشوک سنگھل…

3 hours ago

Virat Kohli Century: ترواننت پورم میں ’کنگ کوہلی‘ کا طوفان! سنچری جڑ کر ویسٹ انڈیز کو کیا بے حال، ہندوستان نے 8 وکٹ سے ہرایا

 ہندوستان نے وراٹ کوہلی اور کپتان شبھمن گل کی شاندار سنچریوں کی بدولت اتوار کو…

3 hours ago

Amit Shah Congress Challenge: امت شاہ کی کانگریس کو دوٹوک للکار، کہا- بے بنیاد دعوؤں کے بجائے اعداد و شمار کے ساتھ کریں بات

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اتوار کو کانگریس پر حملہ تیز کرتے ہوئے سابق…

3 hours ago