قومی

Bangladesh Cinema owners threaten to Shut Down theaters regarding SRK Film ‘Pathan’: شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کے لئے دیوانگی برقرار، بنگلہ دیشی تھیئیٹر مالکان نے دی بڑی دھمکی

بالی ووڈ کے کنگ خان کے نام سے مشہور شاہ رخ خان ہندوستان میں ہی نہیں بلکہ پورے دنیا میں بے حد مقبول ہیں۔ انہوں نے اپنی تازہ ترین فلم ’پٹھان‘ سے زبردست کمائی کرتے ہوئے کئی اہم ریکارڈ بھی توڑ دیئے۔ ’پٹھان‘ دیکھنے کے لئے لوگوں میں زبردست جوش دیکھا گیا اوراس نے ہرشومیں ریکارڈ بنایا۔ شاہ رخ خان اپنی کم بیک فلم ’پٹھان‘ کے ساتھ سنیما گھروں میں طوفانی رفتارسے کمائی کرکے دھوم مچایا ہے۔ اب فلم ’پٹھان‘ سے متعلق ایک حیران کن معاملہ سامنے آیا ہے۔ بنگلہ دیش میں شاہ رخ خان کے مداحوں اورفلم تھیئیٹرمالکان نے فلم ’پٹھان‘ ریلیز کرنے سے متعلق بڑا مطالبہ کیا ہے۔ فلم ریلیز نہ ہونے کی صورت میں فلم تھیئیٹر بند کردینے کی دھمکی دی ہے۔

شاہ رخ خان کے مداح ساری حدیں پار کرتے ہوئے فلم دیکھنے کے لئے بے چین ہیں۔ خبروں کے مطابق، بنگلہ دیشی تھیئیٹرمالکان نے فلم ریلیز کئے جانے کے مطالبہ کے ساتھ ساتھ دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگرجلد ازجلد بنگلہ دیش میں فلم ’پٹھان‘ ریلیزنہیں کی جاتی ہے توہم سنیما گھروں کو بند کردیں گے۔ وہیں عوام کا مطالبہ  ہے کہ اگر بنگلہ دیش میں جلد از جلد فلم ریلیز نہیں کی گئی تو سنیما گھروں میں توڑ پھوڑ کریں گے۔ اس دیوانگی کے بعد حکومت نے اس پر غورکرنا بھی شروع کردیا ہے۔ اب اس بات کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بنگلہ دیش میں جلد از جلد فلم ’پٹھان‘ ریلیزکی جاسکتی ہے۔

اس سے قبل شاہ رخ خان کا ایک فین ’پٹھان‘ دیکھنے کے لئے اپنی پوری فیملی کے ساتھ بنگلہ دیش کے ڈھاکہ شہر سے ہندوستان کے تری پورہ پہنچ گیا تھا۔ یہ ہم نہیں بلکہ اگرتلہ میں واقع ایک سنیما گھرکے مالک ستدیپ ساہا نے ٹوئٹ کرکے بتایا تھا۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا، ’یہ بہت ہی دلچسپ ہے۔ لوگ بنگلہ دیش سے پوری فیملی کے ساتھ ’پٹھان‘ دیکھنے کے لئے انڈیا آرہے ہیں۔‘ ستدیپ ساہا نے ناظرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے، ’جن کی وجہ سے سنیما گھروں میں ایک بارپھر جان آئی ہے۔ روپاسی سنیما، اگرتلہ آنے کے لئے آپ کا شکریہ‘۔

چار سال بعد پردے پرآئی بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے ایک بار پھراپنی بادشاہت کو ثابت کردیا ہے کہ ان کا اسٹارڈم ملک میں نہیں بیرون ممالک تک میں آج بھی زندہ ہے۔ مداحوں نے ’پٹھان‘ کی دیوانگی میں ساری حدیں پارکردی ہیں۔ سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بنی ایکشن تھریلرفلم ’پٹھان‘ 25 جنوری کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی۔ پہلے ہفتے سے لوگوں کے دلوں میں فلم سے متعلق زبردست کریز دیکھنے کو ملا۔ ملک وبیرون ملک میں تقریباً 3000 اسکرینس پر ریلیز ہوئی فلم ’پٹھان‘ کو دیکھنے کے لئے لوگ مہنگے مہنگے ٹکٹ تک خریدنے کے لئے تیارنظر آئے اور لوگوں نے خریدے بھی۔ وہیں ایک فین اپنی فیملی کے ساتھ اپنا ملک چھوڑ کر بنگلہ دیش سے ہندوستان آگیا۔

  -بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

18 minutes ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

51 minutes ago