سیاست

Ladakh violence: لیہہ میں پرتشدد مظاہروں کے دوران 4 افراد ہلاک، لداخ انتظامیہ نے مجسٹریل تحقیقات کا دیا حکم

لداخ کے ضلع لیہہ میں حالیہ پرتشدد مظاہروں کے دوران چارشہری ہلاک اور درجنوں افراد زخمی ہو گئے، جن میں سیکورٹی اہلکاربھی شامل ہیں۔ واقعے کے بعد انتظامیہ نے 24 ستمبرکو مجسٹریل تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور چار ہفتے میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
تحقیقات کی ذمہ داری آئی اے ایس افسر کو سونپی گئی
اس حساس معاملے کی تحقیقات کے لیے آئی اے ایس افسر مکل بینیوال کو نامزد کیا گیا ہے۔ چار ہفتوں مںی رپورٹ پیش کریں گے، افسرتشدد کی وجوہات اور پولیس کارروائی کا بھی جائزہ لے گا، تحفیقات کا مقصد اس بات کا تعین کرنا ہے کہ آیا تشدد بے ساختہ پھوٹ پرا یا کسی سازش کا حصہ تھا، انتظامیہ تمام حالات اور حقائق کا جائزہ لے گی۔
جاں بحق افراد کی شناخت
اس افسوسناک واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت جگمٹ دورجے (کھرنک)، رنچن دادول (ہانو)، اسٹینزِن نامگیل (ایگو)، اور تیسوانگ تھرچند (سکر بچن بچن) کے ناموں سے ہوئی ہے۔
تحقیقات میں مدد کے لیے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ اگر ان کے پاس تصاویر، ویڈیوز یا چشم دید بیانات موجود ہوں تو تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش کریں۔
تحقیقات کی سماعت 4 سے 18 اکتوبر تک جاری رہے گی
تحقیقاتی کمیٹی 4 اکتوبر سے 18 اکتوبر کے دوران عوامی سماعت کرے گی، جو روزانہ صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک ضلع لیہہ کے ڈی سی آفس کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوگی۔
تشدد کیسے شروع ہوا؟

اطلاعات کے مطابق 24 ستمبر کو لیہہ میں مختلف مطالبات کے حق میں جاری ایک بڑا احتجاج اچانک پُرتشدد رخ اختیار کر گیا۔ مشتعل مظاہرین نے گاڑیوں کو نذر آتش کیا، دکانوں میں توڑ پھوڑ کی اور بعض رپورٹوں کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے دفتر کو بھی آگ لگا دی گئی۔
سونم وانگچک پر قومی سلامتی ایکٹ (NSA) نافذ
تشدد کے بعد حالات مزید کشیدہ اس وقت ہو گئے، جب معروف ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک کو گرفتار کر لیا گیا۔ ان پر قومی سلامتی ایکٹ (NSA) کے تحت کارروائی کرتے ہوئے انہیں راجستھان کی جودھپور جیل منتقل کر دیا گیا۔ان کی گرفتاری کے بعد بھی عوامی سطح پر تشویش اور تناؤ برقرار ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Gwalior Tragedy: گوالیار حادثہ: شیٹلا ماتا مندر کے قریب ٹرک کی زد میں آکر 14 افراد ہلاک، امت شاہ نے تعزیت کا کیا اظہار

مدھیہ پردیش کے گوالیار میں شیٹلا ماتا مندر کے قریب ٹرک کی زد میں آکر…

53 seconds ago

Amit Shah Condolence Chorbagan Stampede: چورباگان بھگدڑ کے زخمیوں سے ملے امت شاہ، اسپتال پہنچ کر خیریت دریافت کی، کہا، حکومت متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے

کولکاتا کے چورباگان درگا پوجا پنڈال میں بھگدڑ کے بعد مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ…

19 minutes ago

Adani Group News: وشاکھاپٹنم میں اڈانی کا ’میگا پلان‘، ماحولیاتی کارکنوں کے احتجاج کے بعد پوری حکمت عملی تبدیل

اڈانی گروپ اور گوگل کے مجوزہ اے آئی ڈیٹا سینٹر میں پانی کے استعمال پر…

26 minutes ago

IRS OFFICER EKTA BISHNOI WINS 3 GOLD Medals: امریکہ میں ہندوستان کا پرچم بلند، آئی آر ایس افسر ایکتا بشنوئی نے 362.5 کلوگرام وزن اٹھا کر جیتے 3 طلائی تمغے

امریکہ کے شہر رینو میں منعقدہ عالمی ماسٹرز کلاسک پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں ہندوستانی…

41 minutes ago

MLC Election: جے ڈی یو میں بڑی بغاوت! باہوبلی رکن اسمبلی اننت سنگھ نے پارٹی لائن سے ہٹ کر جن سوراج امیدوار کے حق میں نکالا بڑا روڈ شو

بہار قانون ساز کونسل کے انتخابات سے پہلے جنتا دل یونائیٹڈ کے اندر جاری اختلافات…

1 hour ago