قومی

پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم انسانیت کے علمبردار اورپیغامِ اخوت ومحبت کی مثال: الحاج عرفان احمد

نئی دہلی: حج کمیٹی آف انڈیا کے سابق ممبر، انٹرنیشنل ایکویٹیبل ہیومن رائٹس کونسل کے قومی صدراورپسماندہ مسلم سماج اتھان سمیتی سنگھ کے قومی سرپرست ومعروف ومشہورسماجی رہنما اورسینئرانسانی حقوق کارکن محمد عرفان احمد نے اپنے ایک پریس بیان میں کہا کہ ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے لامحدود سماجی، سیاسی اورمعاشی پیغامات پرآج بھی انسانیت کومضبوطی سے کاربند رہنے کی ضرورت ہے۔ دراصل ہمارا اپنے آقا ومولا ﷺ سے عشق واحترام ناقابلِ شکست اوراٹل ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگرکوئی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کی کوشش کرتا ہے تو ہمیں ہندوستانی دستوراورعدلیہ کا دروازہ کھٹکھٹاتے ہوئے انصاف کی جدوجہد کرنی چاہئے۔ البتہ ہمارا اپنی معززعدلیہ پرپورا بھروسہ ہے، لہٰذا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے حقیقی محبت صرف زبان کے دعووں میں نہیں بلکہ ان کے بتائے ہوئے راستے پرچلنے اوران کی تعلیمات کوزندگی میں اپنانے میں ہے۔ عرفان احمد ج نے تمام شہریوں سے اپیل کی کہ وہ نبی کریم ﷺ کے احترام کا عملی ثبوت ان کی تعلیمات یعنی امن، برابری، رواداری، عدل، تعلیم، ترقی اوررحمت کواختیارکرکے دیں، یہی سب سے بڑا خراجِ عقیدت اورسچا اظہارِمحبت ہوگا۔
عرفان احمد نے مزید کہا کہ سڑکوں پراترکرپرتشدد احتجاج کرنا نہ صرف اسلام کی اصل تعلیمات کے منافی ہے بلکہ ملک کے فرقہ وارانہ ہم آہنگی پربھی بوجھ ڈالتا ہے، تاہم ایک سچے مسلمان کویہ بھی مدنظررکھنا چاہئے کہ ان دنوں ملک بھرمیں ہندوبرادری کے اہم تہوارجیسے درگا پوجا، شاردا نوراتری اوردسہرہ منائے جا رہے ہیں، البتہ ایسے مواقع پرسڑکوں پرمظاہرے کرنا مسلم سماج کی طرف سے نامناسب پیغام دے گا اوربھائی چارے کی فضا کونقصان پہنچا سکتا ہے۔
آخرمیں الحاج عرفان احمد نے کہا کہ میرا مسلم سماج سمیت تمام مذاہب کے ماننے والوں سے مؤدبانہ اپیل ہے کہ وہ اعلیٰ ترین سماجی کردار اورباہمی رواداری کوقائم رکھیں، لہذا ہمارا عہد ہونا چاہئے کہ ہم اپنے وطن کی سماجی بنیاد کومحفوظ رکھیں، امن وآشتی کوفروغ دیں اور اپنے پیارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دائمی پیغامِ محبت، امن اورانسانیت کودنیا تک پہنچائیں۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Samajwadi Party Navratri Poster: نَوراتری پرسماج وادی پارٹی کے دفتر کے باہر لگا خاص پوسٹر، خواتین ووٹروں پر خاص توجہ

پوسٹر میں سماج وادی پارٹی کی حکومت کے دوران خواتین کی سلامتی کے لیے شروع…

2 hours ago