قومی

Bulldozers action in Sambhal: سنبھل میں مسجد پرانتظامیہ کی بلڈوزرکارروائی، بڑی تعداد میں پولیس فورس کو کیا گیا تعینات

دشہرہ کے دن سنبھل میں غیرقانونی تعمیرات پربلڈوزرکارروائی کی جا رہی ہے۔ اسمولی تھانہ علاقہ کے گاؤں میں انتظامیہ نے مبینہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔ کئی ایکڑزمین پرتعمیراس عمارت میں مدرسہ اوربارات گھرچلائے جانے کی بات سامنے آئی ہے۔ اسے بلڈوزرسے گرایا جا رہا ہے۔

انتظامیہ نے دیا تھا 30 دنوں کا الٹی میٹم

ایس پی کے کے بشنوئی کا کہنا ہے کہ یہ زمین تالاب کے لئے متعین ہے، جس پرغیرقامونی طریقے سے تعمیرکرائی گئی ہے۔ تعمیرات ہٹانے کے لئے متعلقہ فریق کو30 دنوں کا وقت دیا گیا تھا، لیکن ڈیڈ لائن گزرنے کے باوجودغیرقانونی تعمیرات نہیں ہٹائی گئیں۔ نتیجتاً انتظامیہ نے اپنے طورپرکارروائی کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ سنبھل میں مبینہ غیرقانونی طریقے سے بنائے گئے مدرسہ اوربارات گھرکوانتظامیہ بلڈوزرسے منہدم کرا رہی ہے۔

پولیس چھاؤنی میں تبدیل کردیا گیا ہے علاقہ

ممکنہ احتجاج کے پیش نظرعلاقے میں پولیس کی بھاری پولیس فورس تعینات کردی گئی ہے۔ کشیدہ صورتحال کوروکنے کے لئے پورے علاقے کوپولیس چھاؤنی میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ لوگوں کوگھروں سے باہرنہ نکلنے کی تاکید کی گئی ہے۔ ضلع انتظامیہ پہلے ہی بلڈوزرسے شادی ہال کومسمارکرچکی ہے۔ اب مسجد کوانتفاضہ کمیٹی منہدم کرے گی۔ انتظامیہ نے دن کے اوائل میں گاؤں والوں کے ساتھ ایک میٹنگ کی اورانہیں حفاظت اورچوکسی کے بارے میں آگاہ کیا۔

موقع پرڈی ایم اورایس پی موجود

کارروائی کی نگرانی لے لئے موقع پرڈی ایم اورایس پی موجود ہیں۔ ڈرون سے بھی علاقے میں نظررکھی جارہی ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ غیرقانونی قبضوں اورتعمیرکوکسی بھی حال میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Sanjay Raut Targets BJP: ’’ملک کی فکر نہیں، صرف فرقہ وارانہ سیاست پر زور ہے…‘‘، ووٹ چوری معاملے پر بی جے پی پر سنجے راوت کا نشانہ

ایودھیا میں دیپوتسو کے حوالے سے سنجے راوت نے کہا کہ ایودھیا میں یہ روایت…

59 minutes ago

Sanjay Raut: ووٹ چوری میں بھی ہندو-مسلمان کرنے لگی بی جے پی، سنجے راوت کا مرکز اور بی جے پی پر حملہ

سنجے راوت نے الزام لگایا کہ اتر پردیش اور مہاراشٹر میں بھی اسی طرح کی…

1 hour ago

امیتابھ بھچن کی طبیعت خراب، ایک ہفتے کے لئے رک گئی ‘کون بنے گا کروڑپتی’ کی شوٹنگ

بالی ووڈ کے میگا اسٹارامیتابھ بچن کی خرابی صحت کے باعث کوئزشو 'کون بنے گا…

1 hour ago

Maner Encounter: منیر انکاؤنٹر پر تیجسوی اور روہنی کا حکومت پر حملہ، کہا- ’’انکاؤنٹر کلچر بند ہونا چاہیے‘‘

جمعہ کے روز منیر میں پولیس کے ساتھ مبینہ تصادم میں تین افراد کی موت…

2 hours ago