بھارت کے معروف کلاسیکی گلوکار پنڈ ت چھنو لال مشرا جمعرات کے روز91 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ان کا انتقال اتر پردیش کےمرزا پور میں واقع ان کی رہائش گاہ پر ہوا، جہاں انہوں نے صبح کے وقت آخری سانس لی۔ذرائع کے مطابق پنڈت چھنو لال مشرا کی طبیعت کافی عرصے سے ناساز تھی۔ چند روز قبل انہیں بنارس ہندو یونیورسٹی (بی ایچ یو) اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، قابل ذکر بات یہ ہے کہ طبیعت میں بہتری آنے کے بعد انہیں اسپتال سے چھٹی دے دی گئی تھی۔ مگر گھر واپس آنے کے بعد بھی ان کی صحت میں خاطر خواہ بہتری نہ آ سکی اور جمعرات کی صبح ان کا انتقال ہو گیا۔
موسیقی کی دنیا میں غم کی لہر
پنڈت چھنو لال مشرا کے انتقال کی خبر سے موسیقی کی دنیا میں غم کی شدید لہر چھا گئی۔ ان کی آخری رسومات جمعرات کی شام بنارس میں ادا کی جائیں گی۔ وہ بنارس اورکرانہ گھرانوں کے نمائندہ گلوکارتھے اورانہوں نے اپنی پوری زندگی ہندوستانی کلاسیکی موسیقی کے فروغ کے لیے وقف کردی۔
پی ایم نریندر مودی کا اظہارر افسوس
پی ایم نریندر مودی نے پنڈت چھنو لال مشرا کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر ان کے ساتھ لی گئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا: معروف کلاسیکی گلوکار پنڈت چھنو لال مشرا جی کے انتقال سےمجھے بہت دکھ ہوا ہے۔ انہوں نے اپنی زندگی بھارتی فن اور ثقافت کے لئے وقف کردی۔انہوں نے نہ صرف کلاسیکی موسیقی کوعوام تک پہنچایا ،بلکہ اسے قائم کرنے کے لئے انمول شراکت بھی کی ہے۔بھارتی اسٹیج پران کی محبتوں اور روایات کو ہمیشہ سے نوازا ہے ۔
مزید کہا: سال 2014 میں وہ وارانسی سیٹ سے میرے تجویز کنندہ بھی رہے۔ غم کی اس گھڑی میں میں ان کے پریوار اور مداحوں سے اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ اوم شانتی!”
ابتدائی زندگی اور موسیقی کی تعلیم
پندت چھنولال مشرا کا جنم 3 اگست 1936 کو ضلع اعظم گڑھ کے گاؤں ہریہر پور میں ہوا تھا۔ انہوں نے محض 6سال کی عمر میں اپنے والد پنڈت بدری پرساد مشرا سے موسیقی کی ابتدائی تعلیم حاصل کی۔ بعد ازاں نوسال کی عمرمیں استاد غنی علی صاحب سے خیال گائیکی کی باریکیاں سیکھیں۔
انہیں موسیقی وراثت میں ملی تھی۔ ان کے دادا شری گودائی مہاراج شانتا پرساد، ایک مشہور طبلہ نواز تھے۔ پنڈت چھنو لال مشرا نے اپنی آواز سے بھارتی کلاسیکی موسیقی کو عوامی سطح تک پہنچانے میں نمایاں کردار ادا کیا۔ پنڈت جی کی گائیکی اور شخصیت آنے والی نسلوں کے لیے ایک مشعلِ راہ بنی رہے گی۔
بھارت ایکسپریس اردو
نورا فتحی نے اپنے ابتدائی کیریئر کے دنوں کا دلچسپ راز کیا فاش، بتایا کہ…
بگ باس کے حالیہ ایپی سوڈ میں سلمان خان کو سینے کے قریب درد سے…
ایشین گیمز 2026 میں بھارت کا پہلا تمغہ سُچیکا تاریال نے یقینی بنایا۔ 36 سالہ…
پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران…
بھارت اور اٹلی اپنے خصوصی اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے دائرہ کار کو وسیع کر رہے ہیں۔…
بھارتی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اجیت اگرکر نے تقریباً 3 سال کے کامیاب دور…