سیاست

RSS at 100: ناگپور میں آر ایس ایس کا وجے دشمی اتسو، موہن بھاگوت نے کی شستر پوجا، سنگھ کے 100 سال مکمل

راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) نے جمعرات کے روز ناگپور کے ریشم باغ میدان میں وجے دشمی کے موقع پر شاندار تقریب منعقد کی۔اس موقع پر سنگھ کی قیام کی 100 ویں سالگرہ منائی گئی۔
تقریب کا آغاز سنگھ سربراہ موہن بھاگوت کی جانب سے شستر پوجا (ہتھیاروں کی پوجا) کے ساتھ ہوا، جس میں روایتی اور جدید ہتھیاروں کے ماڈلز پیش کیے گئے، جن میں پناکہ ایم کے-1،پناکہ  اینہانسڈ راکٹ سسٹم اور ڈرونز شامل تھے۔
اہم شخصیات کی شرکت
اس خصوصی موقع پر ملک کی اہم شخصیات نے بھی شرکت کی، جن میں سابق صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند، مرکزی وزیر نیتن گڈکری اور مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس شامل تھے۔
موہن بھاگوت نے اس موقع پر سنگھ کے بانی ڈاکٹر کیشو بلیرام ہیڈگیوار کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے نظریات اور قربانیوں کو یاد کیا۔
20 ہزار سویم سیوکوں کی شرکت
یہ تقریب آر ایس ایس کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل تھی، جس میں تقریباً 20 ہزار سویم سیوک شریک ہوئے۔اس کے علاوہ ملک بھر میں موجود 83 ہزار سے زائد سنگھ شاخوں میں بھی وجے دشمی کا جشن منایا گیا۔واضح رہے کہ سنگھ کی بنیاد وجے دشمی 1925 کو رکھی گئی تھی، اسی لیے یہ دن سنگھ کے لیے خصوصی اہمیت رکھتا ہے۔
پی ایم  نریندر مودی کا پیغام
اس موقع پر پی ایم  نریندر مودی نے ایک خصوصی مضمون تحریر کیا ،جس میں آر ایس ایس کے قومی کردار، سماجی خدمات اور درپیش چیلنجز کا تفصیلی ذکر کیا گیا۔انہوں نے لکھا کہ سنگھ کی اولین ترجیح ہمیشہ ملک کی ترقی رہی ہے اور آزادی کی تحریک میں ڈاکٹر ہیڈگیوار سمیت کئی سویم سیوکوں نے نمایاں کردار ادا کیا۔
ی ایم  مودی  نے یہ بھی کہا کہ آر ایس ایس کو مختلف ادوار میں ذات پات، سماجی اونچ نیچ اور سماجی برائیوں کا سامنا کرنا پڑا، لیکن سنگھ نے ان کا جرأت مندی سے مقابلہ کیا اور سماجی اصلاحات کے لیے ایک جامع منصوبہ بندی تیار کی ہے۔
سیاسی و سماجی پیغام
وجے دشمی کی تقریب کو محض ایک ثقافتی اجتماع کے بجائے قومی یکجہتی، سماجی بیداری اور نظریاتی وابستگی کا مظہر سمجھا جا رہا ہے۔سنگھ کے 100 سال مکمل ہونے پر مختلف سیاسی و سماجی حلقوں میں اس کی آئندہ حکمتِ عملی اور عوامی مقبولیت پر بھی بحث شروع ہو گئی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Adani Group: اڈانی گروپ اور کچھ یونیورسٹی نے گرین انرجی سینٹر آف ایکسیلنس کا کیا آغاز، ہر سال 10 ہزار سے زائد طلبہ کو ملے گی تربیت

اڈانی گروپ کی اسکل ڈیولپمنٹ اور صلاحیت سازی کی اکائی اڈانی اسکلز اینڈ ایجوکیشن (ASE)…

6 minutes ago