قومی

Munawar Faruqui News: منور فاروقی کے قتل کی رشوت لینے والے دوملزم گرفتار، روہت گودارا اورگولڈی براڑگینگ سے ہے تعلق

روہت گودارا، گولڈی براڑاورویریندرچارن گروہ کے دواراکین کوجمعرات (2 اکتوبر) کی صبح جیت پور-کالندی کنج روڈ پرتصادم کے بعد گرفتارکرلیا گیا۔ انہیں ’اسٹینڈ اپ کامیڈین‘ منورفاروقی کے قتل کی مبینہ طورپرسپاری (رشوت) دی گئی تھی۔ اس بات کا انکشاف پولیس نے کیا ہے۔ پولیس کے ذریعہ ملی جانکاری کے مطابق، دونوں ملزمین کی پہچان راہل اورساحل کے طورپرہوئی ہے۔ دونوں ملزمین ہریانہ کے پانی پت اوربھیوانی کے رہنے والے ہیں۔

بنگلورواورممبئی میں ہوئی منورفاروقی کی جاسوسی

جانچ افسران کے مطابق، دونوں بدمعاشوں کوبیرون ملک میں رہنے والے مافیا روہت گودارا سے احکامات ملتے تھے، جوگولڈی براڑاور ویریندرچارن کے ساتھ مل کرمنورفاروقی کے قتل کی سازش کررہے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ انہوں نے ممبئی اوربنگلورمیں منورفاروقی پر نظررکھنے کے لئے ان کی مبینہ طورپرجاسوسی کی۔

ہتھیاراوربائیک ضبط

منورفاروقی نے 2024 میں ریئلٹی شو’بگ باس‘ جیتا تھا اورانسٹا گرام پران کے 1.42 کروڑ’فالورس‘ ہیں۔ ایک افسرنے بتایا کہ گولی لگنے سے زخمی ہوا راہل دسمبر2024 میں ہریانہ کے یمنا نگرمیں ہوئے ٹرپل قتل سانحہ کے سلسلے میں وانٹیڈ تھا۔ افسرنے بتایا کہ اسے علاج کے لئے اسپتال لے جایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ تصادم میں استعمال کئے گئے ہتھیاراورایک موٹرسائیکل ضبط کرلی گئی ہے۔

ٹرپل مرڈرکیس میں پولیس کررہی تھی تلاش

دہلی پولیس نے جانکاری دی ہے کہ کاؤنٹر-انٹلی جنس ٹیم کوپتہ چلا تھا کہ ہریانہ کے ٹرپل مرڈرکیس کے ملزم دہلی کے نیوفرینڈس کالونی کے آس پاس گھوم رہے ہیں۔ کالندی کنج علاقے کے پشتہ روڈ پرجال بچھایا گیا۔ بدھ اورجمعرات کی درمیانی رات تقریباً 3:00 بجے پشتہ روڈ پرایک بائیک آتی ہوئی دکھائی دی، جسے رکنے کا اشارہ کیا گیا، لیکن بائیک سواربدمعاشوں نے پولیس ٹیم پرفائرنگ کردی۔ جوابی فائرنگ میں دونوں بدمعاشوں کے پیروں میں گولی لگ گئی۔ اس کے بعد راہل اورساحل نام کے دو بدمعاشوں کوگرفتارکرلیا گیا۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Shyamji Krishna Varma Jayanti: انگریزوں کی سرزمین پر آزادی کا بگل بجانے والے شیام جی کرشن ورما کو وزیر داخلہ امت شاہ نے پیش کیا خراج عقیدت

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے عظیم انقلابی اور مجاہد آزادی شیام جی کرشن ورما…

44 minutes ago