سیاست

PM Modi Speaks To Mallikarjun Kharge, Wishes Him Speedy Recovery: نریندر مودی نے ملکارجن کھڑگے سے فون پر کی بات، جلد صحتیابی کی دعا

 کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے کو منگل   کو  طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے  بنگلور کے ایم ایس رمایا اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ان کے بیٹے اور کرناٹک کے وزیر پریانک کھڑگے نے بتایا کہ ان کے والد کی پیس میکر سرجری کامیابی کے ساتھ مکمل ہو چکی ہے اور وہ اب بہتر محسوس کر رہے ہیں۔
بیٹے کا بیان: تشویش کی کوئی بات نہیں
پریانک کھڑگے نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا:”ڈاکٹروں نے طبی جانچ کے بعد والد صاحب کو پیس میکر لگانے کا مشورہ دیا تھا تاکہ دل کی دھڑکن کو متوازن رکھا جا سکے۔ سرجری کامیاب رہی، وہ اب مستحکم ہیں اور خود کو بہتر محسوس کر رہے ہیں۔انہوں نے عوام اور پارٹی کارکنان سے اپیل کی کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں اور تمام نیک تمناؤں کے لیے شکریہ ادا کیا۔
عمر اور سفر کے دباؤ کے سبب علاج ناگزیر

پریانک کھڑگے نے مزید وضاحت کی کہ 83 سالہ کھڑگے جی لگاتار ملک بھر میں دورے کرتے رہے ہیں۔ عمر کے ساتھ ساتھ سانس لینے میں معمولی دشواری بھی سامنے آئی، جس کی بنیاد پر ڈاکٹروں نے پیس میکر تجویز کیا۔ اس کے علاوہ کوئی سنگین طبی مسئلہ سامنے نہیں آیا۔
پی ایم  نریندر مودی نے خیریت دریافت کی
پی ایم  نریندر مودی نے ایکس  پر لکھا: میں نے کھڑگے جی سے بات کی اور ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔ ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں اور ان کی لمبی عمر کی دعا  کرتا ہوں۔
کئی رہنماؤں نے دی نیک خواہشات
کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا بھی اسپتال پہنچے اور کھڑگے کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمنائیں پیش کیں۔اسپتال ذرائع کے مطابق، ڈاکٹرز نے دو سے تین دن مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے، جس کے بعد مزید جانچ کی جائے گی۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Shantanu Sinha Biswas: کولکاتا پولیس کے سابق ڈی سی پی شانتنو سنہا بسواس پر ای ڈی کا شکنجہ، 2.78 کروڑ کی جائیدادیں اٹیچ

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے منی لانڈرنگ اور جبری وصولی کے معاملے میں کارروائی کرتے ہوئے سابق…

6 hours ago

Tamil Nadu AI Book Scam: تمل ناڈو کی لائبریری میں مصنوعی ذہانت سے تیار کتابوں کا معاملہ! 1800 مشتبہ کتابوں سے ہنگامہ، طلبہ کے مستقبل پر سوالات

تمل ناڈو کے کوئمبٹور کی پیریار اریوولگم لائبریری میں تقریباً 1800 مشتبہ کتابیں ملی ہیں۔…

7 hours ago

UP Election 2027: اکھلیش یادو نے سماجوادی پارٹی کے لیڈروں کو انتخابی نظم و ضبط کا دیا سبق، زبان اور رویے میں احتیاط برتنے کی ہدایت

اتر پردیش اسمبلی انتخابات 2027 کی تیاریوں میں مصروف سماجوادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو…

7 hours ago

Saba Karim: صبا کریم: 15 سال کی عمر میں فرسٹ کلاس ڈیبیو، ایک چوٹ نے ختم کیا بین الاقوامی کیریئر

ہندوستان کے سابق وکٹ کیپر بلے باز صبا کریم کا بین الاقوامی کرکٹ کیریئر اگرچہ…

7 hours ago