سیاست

MLA Dr. Rajeshwar Singh: لکھنؤمیں ڈانڈیا نائٹ کا رنگا رنگ انعقاد، ایم ایل اے ڈاکٹرراجیشورسنگھ کا نوجوانوں کوبامقصد پیغام

مہا نومی کے مبارک موقع پر لکھنؤ کے آشیانہ علاقے میں واقع ملٹی ایکٹیویٹی سینٹر میں شاندار ’ڈانڈیا نائٹ‘ کا انعقاد کیا گیا۔اس رنگا رنگ ثقافتی پروگرام میں سروجنی نگر کے ایم ایل اے ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے خصوصی طور پر شرکت کی اور نوجوانوں کو زندگی میں مثبت تبدیلی لانے کا پیغام دیا۔
ڈانڈیا: بھکتی اور شکتی کا سنگم
ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا:”ڈانڈیا صرف رقص نہیں، بلکہ بھکتی اور شکتی کا ایسا میل ہے، جہاں ہماری روایات کی جِلا اور اجتماعی شعور ایک ساتھ نظر آتا ہے۔ یہ تہوار ہمارے سماج کی جڑوں کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔”
نوجوانوں کو بامقصد زندگی گزارنے کا پیغام

ڈاکٹر سنگھ نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ: نوجوان نسل کو چاہیے کہ اپنی توانائی کو ماحولیاتی تحفظ، ذات پات کے خاتمے اور بدعنوانی کے خلاف جدوجہد میں صرف کرے۔ نوجوان سماجی تبدیلی کے علمبردار بن سکتے ہیں، اگر وہ سچائی اور اصولوں کے راستے پر چلیں۔”
پروگرام میں اہم شخصیات کی شرکت
تقریب میں سابق ایم ایل اے اوم پرکاش سنگھ، راگھو چھیتری، ہرش ورما، اتکرش یَدوَونشی، وکاس، اوم سنگھ، دیویانشی چودھری، کلپنا یادو، شیو سونی سمیت کئی معزز شخصیات موجود تھیں۔
شرکاء نے ڈانڈیا کی دھن پر رقص کرتے ہوئے تہوار کا بھرپور لطف اُٹھایا اور سماجی پیغامات کو سراہا۔
ڈانڈیا نائٹ: ثقافت کے ساتھ شعور کا اظہار
یہ پروگرام صرف ایک ثقافتی محفل نہیں بلکہ سماجی بیداری اور مثبت تبدیلی کا پیغام دینے والا پلیٹ فارم بھی بن گیا۔
ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے اس موقع پر کہا: ڈانڈیا نائٹ یکجہتی، توانائی اور جوش و خروش کی علامت ہے، جس سے معاشرے میں مثبت سوچ پروان چڑھتی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

PM Modi Boosts Morale of Para-Athletes: وزیراعظم مودی نے پیرا ایتھلیٹس کا حوصلہ بڑھایا، کہا-عزم ہو تو کوئی بھی ہدف ناممکن نہیں

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ عالمی کھیلوں کے میدان میں ہندوستان کی شناخت مسلسل…

6 hours ago

PM Modi to visit Vaishali: بہار میں این ڈی اے حکومت کا ایک سال مکمل، 21 نومبر کو وزیر اعظم مودی کا ویشالی دورہ ممکن، بڑے جشن کی تیاریاں

وزیر اعظم کے مجوزہ بہار دورے اور پروگرام کی تیاریوں کے سلسلے میں جمعرات کو…

6 hours ago

Nepal’s Prime Minister Balen Shah Praises PM Modi: نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ نے پی ایم مودی کی ستائش کی، بھارت کے تعاون پر ادا کیا شکریہ

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جمعرات کے روز بھارت کے خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے…

7 hours ago