سیاست

Gandhi Jayanti: راہل گاندھی، اکھلیش یادو اور کیجریوال سمیت اپوزیشن رہنماؤں کا مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت

نئی دہلی:ہندوستان کے بابائے قوم مہاتما گاندھی کی جینتی کے موقع پر راہل گاندھی، اکھلیش یادو، اروند کیجریوال سمیت اپوزیشن کے کئی سرکردہ رہنماؤں نے خراج عقیدت پیش کیا۔ ان رہنماؤں نے گاندھی جی کے سچائی، عدم تشدد، ہم آہنگی اور انسانیت کے نظریات کو یاد کرتے ہوئے ان اصولوں کو اپنانے پر زور دیا۔
راہل گاندھی: نفرت کے مقابل امن، بھائی چارہ اور سچائی کا راستہ
کانگریس کے سینئر رہنما اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا: سچائی، عدم تشدد اور ہم آہنگی کے اصولوں سے بھارت کو متحد کرنے والے باپو کے نظریات ہمیں نفرت کے سامنے امن، بھائی چارے، سچائی اور انسانیت کی راہ پر چلنے کی ترغیب دیتے رہیں گے۔ بابائے قوم مہاتما گاندھی کو جینتی کے موقع پر سچے دل سے نمن۔
اکھلیش یادو: آج صرف سچ کا تہوار ہے
سماجوادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے گاندھی-شاستری جینتی اور دسہرے کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا:”سچ ایک رخ والا ہوتا ہے اور جھوٹ دس چہروں والا۔ آج سچ کی جیت کا دن ہے اور ان عظیم شخصیات کی جینتی بھی، جنہوں نے سچائی اور سادگی کو ہی اپنی زندگی مانا۔ آج بس سچ کا ہی اتسو (تہوار) ہے۔ دنیا بھر کو دسہرہ اور گاندھی-شاستری جینتی کی دلی مبارکباد۔
کیجریوال: تعلیم، علاج اور بھائی چارے کا بھارت
عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے بھی عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا: گاندھی جی کا خواب تھا ایک ایسا ملک جہاں ہر بچے کو اچھی تعلیم ملے، ہر ضرورت مند کو بہترین علاج حاصل ہو، اور سبھی مذہب و ذات کے لوگ بھائی چارے کے ساتھ رہیں۔ آج ہم ان کی جینتی پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور ان کے خوابوں کا بھارت بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
اشوک گہلوت: گاندھی جی یُگ پرش تھے
راجستھان کے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس کے سینئر رہنما اشوک گہلوت نے لکھا:”پوری دنیا کو سچ، عدم تشدد اور ستیہ گرہ کا راستہ دکھانے والے بابائے قوم مہاتما گاندھی کو ان کی جینتی پر میرا سچے دل سے نمن۔ گاندھی جی یُگ پرش تھے، جنہوں نے دکھایا کہ سچ اور عدم تشدد کے بل پر آمریت کا خاتمہ ممکن ہے۔ دنیا میں امن صرف گاندھی جی کے اصولوں سے ہی قائم ہو سکتا ہے۔ ہمیں ان کے نظریات کو یاد کر کے اپنی زندگی میں اپنانا چاہیے۔
دیگر اپوزیشن رہنماؤں کی خراج عقیدت
سماجوادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ ڈمپل یادو نے سادہ مگر پراثر پیغام میں لکھا:”بابائے قوم مہاتما گاندھی کی جینتی پر کوٹی کوٹی نمن۔
جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بھی گاندھی جینتی پر پیغام دیتے ہوئے کہا:”سچ، عدم تشدد، امن اورانسانیت کا گاندھی جی کا لازوال پیغام ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Rajesh Mangal Ayodhya Visit: بی جے پی کے قومی شریک خزانچی راجیش منگل کل پہنچیں گے ایودھیا، رام للا کے کریں گے درشن

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی شریک خزانچی راجیش منگل منگل کے روز…

3 minutes ago

Bishnoi Gang Shooters Arrested: جودھپور میں بشنوئی گینگ کے دو انعامی شوٹر گرفتار، دونوں پر تھا 5-5 لاکھ روپے کا انعام

پولیس نے دونوں کو جودھپور کے کیلاش نگر علاقے میں واقع ایک ہوٹل کے کمرے…

31 minutes ago

Saudi Arabia-Houthi Crisis: سعودی کے تمام مددگار کیوں ہو گئے بے کار؟ پاکستان اور ترکیہ کے انکار نے ایم بی ایس کی بڑھائی مشکل

یمن میں حوثی باغیوں کے بڑھتے حملوں سے پریشان سعودی عرب نے شام، ترکیہ اور…

32 minutes ago

Suchika Tariyal: کون ہیں بھارت کی ایم ایم اے کوئین سُچیکا تاریال؟ جنہوں نے ایشیائی کھیلوں میں پکا کیا ملک کا پہلا تمغہ

ایشین گیمز 2026 میں بھارت کا پہلا تمغہ سُچیکا تاریال نے یقینی بنایا۔ 36 سالہ…

1 hour ago