سیاست

Rahul Gandhi in Gujarat: ایودھیا کی طرح گجرات میں بھی بی جے پی کو شکست دیں گے، جانیں راہل گاندھی کے دعوے میں کتنی  ہے سچائی ؟

لوک سبھا انتخابات میں کانگریس نے 99 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی اور راہل گاندھی نے لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف کی ذمہ داری سنبھالی، کانگریس کے اندر ایسا محسوس ہونے لگا ہے جیسے پارٹی کو لائف لائن مل گئی ہے۔ پارٹی کارکنان اور رہنما پرجوش ہیں۔ پارلیمنٹ میں تقریر کے دوران راہل گاندھی نے وزیراعظم نریندرمودی کی طرف دیکھا اور کہا کہ وہ آپ کو گجرات میں ہرائیں گے۔ ان کے الفاظ سے کانگریس کارکنوں کو طاقت ضرور ملی ہوگی۔

گجرات میں بی جے پی کو شکست دے گی

 راہل گاندھی گجرات کے دورے پر ہیں، یہاں بھی انہوں نے پارٹی کارکنوں کو جوش دلانے کے لیے ایک بار پھر ایسا ہی دعویٰ کیا۔ راہل گاندھی اب پی ایم مودی کی آبائی ریاست گجرات میں سرگرم ہو گئے ہیں۔ پارٹی کارکنوں کو جوش دلانے کے لیے راہل گاندھی نے کچھ  کہا جس کی اب بی جے پی مخالفت کر رہی ہے۔ راہل گاندھی نے یہاں کہا کہ جس طرح انڈیا الائنس نے ایودھیا میں بی جے پی کو شکست دی ہے، اسی طرح پارٹی اسمبلی انتخابات میں گجرات میں بی جے پی کو شکست دے گی۔

کانگریس ایودھیا کی طرح بی جے پی کو بھی شکست دے گی: راہل گاندھی

احمد آباد میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس لیڈر نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ ہمیں دھمکیاں دے کر اور ہمارے دفتر کو گرا کر چیلنج کیا گیا ہے۔ اسی طرح ہم مل کر یہاں کی بی جے پی حکومت کو توڑیں گے۔ بس یہ لکھ کر رکھیں کہ کانگریس نریندر مودی اور بی جے پی کو گجرات میں اسی طرح شکست دے گے، جس طرح ہم نے انہیں ایودھیا میں شکست دی ہے۔

گجرات میں کانگریس کا حال کیسا رہا ؟

 یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ راہل گاندھی نے ایسا دعویٰ کیا ہو۔ انہوں نے 2017 کے گجرات اسمبلی انتخابات کے دوران بھی ایسی باتیں کہی تھیں۔ انہوں نے اس وقت کہا تھا کہ انتخابات میں کانگریس کو یک طرفہ جیت مل رہی ہے۔ اگر ہم اس وقت کے نتائج کو دیکھیں تو ہمیں معلوم ہوگا کہ بی جے پی نے 99 اور کانگریس نے 77 سیٹیں جیتی تھیں، جب کہ این سی پی نے 1، بھارتیہ ٹرائبل پارٹی 2 اور 3 آزاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی تھی۔ اس وقت بھی کانگریس حکومت نہیں بنا سکی، حالانکہ نریندر مودی مرکز میں وزیر اعظم کے عہدے پر فائز تھے۔

اس کے بعد راہل گاندھی نے 2022 کے گجرات اسمبلی انتخابات میں بھی ایسا ہی دعویٰ کیا تھا۔ تب بھی انہوں نے کہا تھا کہ یہاں کے لوگوں نے اس بار بی جے پی کو اقتدار سے ہٹانے کا ارادہ کر لیا ہے۔ لیکن اس وقت کے انتخابی نتائج نے کانگریس کی راتوں کی نیندیں اڑا دیں۔ بی جے پی کو 156 سیٹیں ملیں۔ کانگریس کو صرف 17 سیٹوں پر ہی مطمئن ہونا پڑا۔ اس کے ساتھ ہی عام آدمی پارٹی صرف 5 سیٹوں تک محدود رہی۔ جب کہ دیگر کو 4 نشستیں ملیں۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Delhi Elections 2025: دہلی انتخابات میں رام اور راون معاملے پر برپا  سیاسی گھماسان، بی جے پی نے AAP پر سیتا کی توہین کا  لگایالزام

اروند کیجریوال نے ایک انتخابی ریلی میں رامائن کے ایک واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے…

11 hours ago

Union Minister Jitan Ram Manjhi: کیا این ڈی میں پڑنے والی ہے دراڑ؟ جیتن رام مانجھی کا بڑا بیان، مجھے چھوڑنی پڑے گی کابینہ

جیتن رام مانجھی نے این ڈی اے کی اعلیٰ قیادت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے…

12 hours ago

Delhi Weather Update: دہلی میں موسم کا کھیل! سارے دن تھی دھوپ ، اب بارش کے حوالے سے یہ اپڈیٹ

ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق دہلی میں زیادہ سے زیادہ درجہ…

12 hours ago

Dua Lipa Security Breach: دعا لیپا کی سیکیورٹی میں بڑی کوتاہی، گلوکار کے بیڈ روم تک پہنچے مداح

گلوکارہ دعا لیپا کو خوفناک لمحے کا سامنا کرنا پڑا۔ ہوٹل میں سیکیورٹی لیپس کے…

13 hours ago