قومی

Amravati Central Jail Blast: مہاراشٹر کی امراوتی سنٹرل جیل کے بیرک نمبر 6 اور 7 کےسامنے ہوا زور دار دھماکہ

مہاراشٹر کی امراوتی سنٹرل جیل کے اندر 6 جولائی کی رات تقریباً 8:30 بجے زور دار دھماکے ہوئے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ  اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امراوتی کے سی پی-ڈی سی پی اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ساتھ سینئر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے اور تحقیقات شروع کر دیں۔

دھماکے بیرک نمبر چھ اور سات کے باہر

بتایا جا رہا ہے کہ دھماکے بیرک نمبر چھ اور سات کے باہر دیسی ساختہ بم سے ہوئے۔ اس واقعہ کے بعد جیل کے احاطے میں کہرام مچ گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی بم ڈسپوزل اسکواڈ بشمول جیل حکام اور امراوتی پولیس کمشنر اور ڈی سی پی موقع پر پہنچ گئے۔

فورینسک ٹیم تحقیقات میں مصروف

واقعے کی تحقیقات کے لیے فورینسک ٹیم کو فوری طور پر طلب کیا گیا۔ امراوتی پولیس کمشنر نوین چندر ریڈی نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ پٹاخہ یا بم ہائی وے کی پلیاکےاوپر سے گیند کے ذریعے پھینکا گیا ہے۔ کون شخص اس معاملے کے پیچھے ہے اور اس کے پیچھے کیا وجہ ہے؟ اس کی تحقیقات فی الحال جاری ہے۔

پولس کمشنر نوین چندر ریڈی نے بتایا کہ اس سے قبل گیند میں گانجا پایا گیا تھا۔ اسی طرح ڈسٹرکٹ جیل میں پلاسٹک کی گیند کے سائز کا بم جیسی چیز ملنے کی خبر ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پلاسٹک کی گیند میں پٹاخے جیسی دو چیزیں جیل کے اندر پھینکی گئیں۔ رات گئے ایک پٹاخہ پھٹا تھا۔

پولیس فی الحال امراوتی سنٹرل جیل کے اندر بم جیسی چیز پھینکنے کی وجہ کی تحقیقات میں مصروف ہے۔ اس کے لیے پولیس افسران نے بھی تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فورینسک ٹیم یہ جاننے کے لیے بھی تفتیش کر رہی ہے کہ دھماکہ خیز مواد کیا استعمال کیا گیا۔ اب تحقیقات کے بعد ہی یہ فیصلہ ہو سکے گا کہ دھماکہ خیز مواد پھینکنے والے شخص نے کون سا مواد استعمال کیا۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Sanatana dharma controversy: اودے ندھی اسٹالن کو سپریم کورٹ سے فروری تک ملی راحت،مقدمے کی منتقلی سے متعلق درخواست پر سماعت جاری

سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…

39 minutes ago

IND vs AUS 1st Test Day 1: ٹیم انڈیا نے آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو دن میں دکھائے تارے،40 رنز پر آدھی ٹیم لوٹی پویلین

آسٹریلیا کو ابھی تک  پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…

2 hours ago

Delhi Election 2025: ‘فری کی ریوڑی چاہیے یا نہیں… دہلی کے لوگ طے کریں گے ‘، انتخابی مہم کی شروعات پر اروند کیجریوال کا بیان

کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…

2 hours ago

Sambhal Masjid News:سنبھل مسجد میں سروے کے معاملے میں مایاوتی کا پہلا ردعمل، نماز جمعہ سے قبل کہی یہ بات

 شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…

4 hours ago

Maharashtra Election 2024: مہاراشٹرا انتخابات کی گنتی سے قبل ادھو ٹھاکرے الرٹ، امیدواروں کو دی یہ ہدایت

ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…

5 hours ago