سیاست

Delhi Primary School Closed: آلودگی کے سبب کیجریوال حکومت کا بڑا فیصلہ، تمام پرائمری اسکول 10 نومبر تک بند

Delhi Primary School Closed: دہلی کی وزیر تعلیم آتشی نے اتوار کو کہا کہ قومی دارالحکومت میں فضائی آلودگی کی خطرناک سطح کو دیکھتے ہوئے حکومت نے پرائمری اسکولوں کو 10 نومبر تک بند کرنے  کا فیصلہ لیا گیا ہے ۔ اس مدت کے دوراناسکولوں کو گریڈ 6 سے 12 تک آن لائن کلاسز میں شفٹ کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔

دہلی حکومت میں وزیر تعلیم  آتشی نے کہا کہ دہلی میں فضائی آلودگی کی اعلیٰ سطح صحت کے معاملے میں اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ  خاص طور پر یہ بچوں کے لیے بہت نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ فضائی آلودگی کے پیش نظر دہلی حکومت نے دہلی کے تمام پرائمری اسکولوں کو 10 نومبر 2023 تک بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دہلی کے ہر علاقے میں آلودگی کا خطرہ

قابل ذکر بات یہ ہے کہ اتوار کو بھی دہلی میں آلودگی سے لوگوں کو راحت ملنے کا کوئی دور دور تک امکان نہیں ہے۔ مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ کے مطابق دہلی کے شادی پور علاقے میں لوگوں کو سب سے زیادہ آلودگی کا سامنا کرنا پڑا۔ دہلی میں ہوا کے معیار کی سطح پچھلے تین دنوں سے سنگین زمرے میں بنی ہوئی ہے۔ اے کیو آئی دہلی کے آر کے پورم میں 489، دوارکا سیکٹر 8 میں 486، اوکھلا فیز ٹو میں 484، پتپر گنج میں 464، آئی جی آئی ایئرپورٹ (T3 ٹی تھری ) کے ارد گرد 480، بوانا میں 479، منڈکا میں 474، نجف گڑھ میں 472 تھا۔ دہلی کے دیگر علاقوں میں  اے کیو آئی  کی سطح کم و بیش ایک جیسی ہے۔

دہلی کے انڈیا گیٹ علاقے میں آلودگی کی صورتحال بھی تشویشناک ہے۔ دہلی کے قطب مینار علاقے میں ڈرون کی مدد سے لی گئی تصویر میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جنوبی دہلی کے علاقے میں اسموگ کی موٹی پرت چھائی ہوئی ہے۔ مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ کے مطابق یہ صورتحال اگلے چند دنوں تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

India State of Forest Report 2023: ملک کے کل جنگلات اور درختوں کے احاطے میں 1445 مربع کلومیٹر کا اضافہ ریکارڈ

کل جغرافیائی رقبہ کے لحاظ سے جنگلات کے احاطہ کے فیصد کے لحاظ سے، لکشدیپ…

39 minutes ago

Assam continues its fight against child marriage: آسام میں 24 گھنٹوں کے اندر 416 افراد گرفتار، وجہ جان کر رہ جائیں گے حیران

جب آسام اسمبلی کے اندر اس معاملے پر ہنگامہ شروع ہوا اور اپوزیشن پارٹیوں نے…

2 hours ago