بین الاقوامی

Modi addresses at ‘Hala Modi’ event: کویت میں ’ہالا مودی‘ پروگرام سے پی ایم مودی کا خطاب،کہا-مستقبل کا بھارت عالمی ترقی کا مرکز اوردنیا کی ترقی کا انجن ہوگا

وزیراعظم نریندر مودی نے کویت کے شیخ سعد العبداللہ انڈور اسپورٹس کمپلیکس میں ایک خصوصی پروگرام ’ہالا مودی‘ میں کویت میں مقیم بھارتی برادری کے ایک بڑے مجمع سے خطاب کیا۔ کویت میں کمیونٹی کے مختلف طبقوں کی نمائندگی کرنے والے بھارتی شہریوں نے اس تقریب میں شرکت کی۔کمیونٹی نے غیر معمولی گرم جوشی اور جوش و خروش کے ساتھ وزیر اعظم کا استقبال کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت اور کویت کے تعلقات کو بھارتی برادری نے بہت زیادہ مالا مال کیا ہے جو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ انھوں نے کویت کے امیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 43 سال بعد کسی بھارتی وزیر اعظم نے کویت کا دورہ کیا ہے، تاکہ صدیوں پرانی دوستی کو مضبوط اور مستحکم کیا جاسکے۔

وزیر اعظم نے کویت کی ترقی میں کمیونٹی کی سخت محنت، کامیابی اور کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ مقامی حکومت اور معاشرے کے ذریعے اسے بڑے پیمانے پر تسلیم کیا گیا ہے۔ انھوں نے بھارتی برادری کی بہبود کے لیے کویت کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ کویت اور خلیج کے دیگر حصوں میں بھارتی کارکنوں کی مدد کرنے کے لیے بھارت کے مضبوط عزم کی عکاسی کرتے ہوئے انھوں نے حکومت کے ذریعہ کیے گئے ٹکنالوجی پر مبنی اقدامات جیسے ای-مائیگرٹ پورٹل کے بارے میں بات کی۔

وزیر اعظم نے دنیا کے دوست وشو بندھو کے طور پر بھارت کے نقطہ نظر کا خاکہ پیش کیا۔ انھوں نے خاص طور پر ٹکنالوجی ، بنیادی ڈھانچے اور پائیداری کے شعبوں میں بھارت کی تیز رفتار ترقی اور تبدیلی پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ انھوں نے کہا کہ دنیا کی پانچویں سب سے بڑی معیشت ہونے کے علاوہ ، بھارت فن ٹیک میں عالمی رہنما ہے ، اسٹارٹ اپ کی جگہ میں تیسرا سب سے بڑا عالمی کھلاڑی ہے اور دنیا بھر میں سب سے زیادہ ڈیجیٹل طور پر منسلک معاشروں میں سے ایک ہے۔

پی ایم مودی نے مالی شمولیت، خواتین کی زیر قیادت ترقی اور شمولی ترقی جیسی کامیابیوں کو اجاگر کیا۔ انھوں نے دونوں ممالک کی وکست بھارت اور نیو کویت کی مشترکہ امنگوں پر روشنی ڈالتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ بھارت اور کویت کے لیے مل کر کام کرنے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ بھارت کی ہنرمندی کی صلاحیت اور جدت طرازی دونوں ممالک کے درمیان نئی شراکت داری کو فروغ دے سکتی ہے۔وزیراعظم نے تارکین وطن کو جنوری 2025 میں بھارت میں منعقد ہونے والے پرواسی بھارتیہ دِوس اور مہا کمبھ میں شرکت کی دعوت دی۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

CPSE net profits up 47 per cent in FY24: سنٹرل پبلک سیکٹر انٹرپرائزز کا خالص منافع مالی سال 24 میں 47 فیصد بڑھ گیا

مالی سال 23 میں 2.18 لاکھ کروڑ روپے تھا۔تیل اور قدرتی گیس کارپوریشن (او این…

30 minutes ago

GST Council meet: وزیرخزانہ کا چھوٹی فرموں کے لیے آسان جی ایس ٹی رجسٹریشن،ہنر مند تربیتی شراکت داروں کے لیے چھوٹ کا اعلان

وزیرخزانہ نے تصدیق کی کہ کونسل نے ایک کانسپٹ نوٹ کی منظوری دی ہے جس…

40 minutes ago

India State of Forest Report 2023: ملک کے کل جنگلات اور درختوں کے احاطے میں 1445 مربع کلومیٹر کا اضافہ ریکارڈ

کل جغرافیائی رقبہ کے لحاظ سے جنگلات کے احاطہ کے فیصد کے لحاظ سے، لکشدیپ…

1 hour ago

Assam continues its fight against child marriage: آسام میں 24 گھنٹوں کے اندر 416 افراد گرفتار، وجہ جان کر رہ جائیں گے حیران

جب آسام اسمبلی کے اندر اس معاملے پر ہنگامہ شروع ہوا اور اپوزیشن پارٹیوں نے…

3 hours ago