قومی

Assam continues its fight against child marriage: آسام میں 24 گھنٹوں کے اندر 416 افراد گرفتار، وجہ جان کر رہ جائیں گے حیران

آسام حکومت نے کم عمری کی شادی کے خلاف کارروائی تیز کردی ہے۔ وزیر اعلی ہمانتا بسوا سرما نے اتوار (22 دسمبر 2024) کو بتایا کہ ریاست میں کم عمری کی شادی کے خلاف کارروائی کے تیسرے مرحلے میں 416 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ کارروائی 21-22 دسمبر کی درمیانی شب شروع کی گئی تھی۔ خبر رساں ادارے پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے اس سلسلے میں 335 مقدمات درج کیے ہیں اور گرفتار افراد کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

آسام کے سی ایم ہمانتا بسوا سرما نے ایکس پر پوسٹ کرکے یہ جانکاری دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس سماجی برائی کے خاتمے کے لیے جرات مندانہ اقدامات کرتے رہیں گے۔ ریاستی حکومت نے فروری اور اکتوبر 2023 میں دو مرحلوں میں چائلڈ میرج کے خلاف مہم شروع کی تھی۔ فروری میں پہلے مرحلے میں 4,515 مقدمات درج کیے گئے اور 3,483 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ دوسرے مرحلے میں اکتوبر میں 710 مقدمات درج کرکے 915 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

عالمی یوم انصاف کے موقع پر جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کم عمری کی شادی کے معاملات میں قانونی مداخلت پر آسام حکومت کا زور اب باقی ملک کے لیے ایک رول ماڈل بن گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آسام حکومت کی اس قانونی حکمت عملی سے ریاست کے 20 اضلاع میں سال 2021-22 اور 2023-24 کے درمیان کم عمری کی شادی میں 81 فیصد کمی آئی ہے۔

اس سال کے شروع میں ہمانتا بسوا سرما کی حکومت نے ایک بڑا فیصلہ لیاتھا اور آسام مسلم میرج اینڈ طلاق رجسٹریشن ایکٹ 1935 کو منسوخ کر دیاتھا۔ جب آسام اسمبلی کے اندر اس معاملے پر ہنگامہ شروع ہوا اور اپوزیشن پارٹیوں نے پوچھا کہ اس کی ضرورت کیوں ہے تو سی ایم ہمانتا نے غصے سے کہا کہ وہ چائلڈ میرج پر پابندی لگا دیں گے۔ انہوں نے کہا تھا کہ جب تک میں زندہ ہوں آسام میں چائلڈ میرج نہیں ہونے دوں گا۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Haryana Nagar Nigam Election Results: ہریانہ میونسپل کارپوریشن کے الیکشن میں کانگریس کی شرمناک شکست،10میں سے 9سیٹوں پر بی جے پی قابض

ہریانہ بلدیاتی انتخابات میں کانگریس کی شکست پر سینئر لیڈر اور سابق وزیر اعلی بھوپیندر…

13 minutes ago

Balochistan Train Hijack: ‘بلوچستان ٹرین ہائی جیک کے پیچھے ہندوستان’، پاکستان کی شہباز شریف حکومت کا بڑا الزام

پاکستان کے بلوچستان میں منگل (11 مارچ) کو بلوچ باغیوں نے پاکستان کے بلوچستان میں…

15 minutes ago

وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ڈاکٹر راجیشور سنگھ کو بتایا آئیڈیل عوامی نمائندہ، جم کر کی تعریف، پڑھیں پوری تفصیل

لکھنؤ کے سروجنی نگر سے رکن اسمبلی ڈاکٹر راجیشور سنگھ کے ذریعہ کرائے گئے ترقیاتی…

1 hour ago

Delhi’s CM announced “Boat Services” in Yamuna Soon: دہلی میں بدلے گی جمنا کی حالت، جمنا ندی میں ہوگا کروز اور فیری خدمات کا آغاز

مرکز اور دہلی حکومت کے درمیان معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد دہلی کی وزیر…

2 hours ago