سیاست

Indigo Flight Delayed: انڈیگو کی ممبئی- دوحہ پرواز 5 گھنٹے تاخیر کاشکار، ایئرپورٹ پر خوف و ہراس!

ممبئی سے دوحہ جانے والی انڈیگو کی پرواز اتوار 15 ستمبر کو 5 گھنٹے سے زیادہ تاخیر کا شکار ہوئی۔ جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ ممبئی سے دوحہ جانے والی یہ فلائٹ صبح 3 بجکر 55 منٹ پر اڑان بھرنی تھی۔ مسافر بھی بروقت طیارے میں سوار ہو چکے تھے۔ لیکن اس کے بعد بھی طیارہ گھنٹوں تک ممبئی ایئرپورٹ پر کھڑا رہا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق، “اس فلائٹ میں 200 سے زیادہ لوگ سوار تھے۔ ایئر لائن کی جانب سے پرواز کی تاخیر کی تکنیکی وجوہات بتائی گئیں۔ مسافر فلائٹ میں بیٹھے اور تقریباً 5 گھنٹے تک ٹیک آف کا انتظار کرتے رہے۔ اترنے کی اجازت نہیں کیونکہ امیگریشن ختم ہو چکی تھی۔

مسافروںنے  کھانا فراہم نہ کرنے کا  لگایا الزام

مسافروں کے غصے کے بعد عملے نے سب کو فلائٹ سے اتارا اور امیگریشن ویٹنگ ایریا میں لے گئے۔ اس دوران ایک مسافر نے دعویٰ کیا کہ اسے پانی اور کھانا تک نہیں دیا گیا۔ بہت سے لوگ اپنے بچوں کے ساتھ انتظار کرنے پر مجبور ہیں۔ پروازوں میں تاخیر کے باعث کئی لوگوں کو دفتر پہنچنے میں تاخیر ہوئی ہے۔ ذرئع  کے مطابق عملے کے ارکان کی عدم دستیابی کی وجہ سے پرواز میں تاخیر ہو رہی ہے۔ مسافر بورڈنگ کے لیے کئی گھنٹوں سے انتظار کر رہے ہیں۔

ایئر لائن کی طرف سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا

پرواز کے ٹیک آف کے حوالے سے کوئی اپ ڈیٹ نہیں آیا ہے۔ صبح دس بجے تک فلائٹ نے ٹیک آف نہیں کیا۔ اس حوالے سے انڈیگو کی طرف سے کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ اسی دوران جب ایکس پر ایک صارف نے اپنی پریشانی کا اظہار کیا تو ایئرلائن نے اس سے معافی مانگ لی۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Saputara Ghat Accident: مہا کمبھ سے  واپس آرہی بس گجرات کے ساپوتارا گھاٹ میں حادثہ کا شکار، 7 افراد کی موت، 15 زخمی

اتوار (2 فروری) کی صبح تقریباً 5.30 بجے ناسک-سورت ہائی وے پر ساپوتارا گھاٹ کے…

38 minutes ago

US-Canada Tariff War: کینیڈا کا ٹرمپ کی ٹیرف پر ایکشن وار ، ٹروڈو نے امریکہ کو  دیابڑا جھٹکا

جسٹن ٹروڈو نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک امریکی ٹریف…

1 hour ago

Shashi Tharoor On Union Budget 2025: ‘ جن کے پاس نوکری نہیں ہے ان کے لیے بجٹ میں کیا ہے؟’ ششی تھرور نے بجٹ پر ایسا کیوں کہا؟

ششی تھرور نے کہا، 'مڈل کلاس کے لیے ٹیکس میں کٹوتی اچھی بات ہو سکتی…

3 hours ago