کرکٹ کے شائقین کے لیے ایک اچھی خبر ہے۔چونکہ ویراٹ کوہلی اور بابر اعظم ایک ہی ٹیم سے ایک ہی پلیئنگ الیون میں شامل ہو سکتے ہیں۔ دراصل، کرک بز کی رپورٹ کے مطابق، افرو ایشیا کپ کے دوبارہ انعقاد کی بات ہورہی ہے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو کوہلی، بابر اور روہت شرما ایک ہی پلیئنگ الیون میں شامل ہو جائیں گے اور شائقین کے لیے یہ نظارہ خواب کے سچ ہونے جیسا ہو گا۔
واضح رہے کہ افرو ایشیا کپ کو دوبارہ شروع کرنے کی بات چیت دو سال پہلے شروع ہوئی تھی، جس میں جے شاہ، جو بی سی سی آئی کے سکریٹری اور اے سی سی کے صدر ہیں، نے دلچسپی ظاہر کی تھی۔ تاہم اطلاعات کے مطابق ایفرو ایشیا کپ دوبارہ شروع ہونے میں ابھی کافی وقت لگ سکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق، آئی سی سی کے ایک اہلکار سومود دامودر نے کہا کہ”ہم نے ایفرو-ایشیا کپ کو بحال کرنے کی کوشش کی ہے۔ جے شاہ اس میں شامل تھے اور مہندا ویلی پورم (ملائیشیا کرکٹ کے سربراہ اور آئی سی سی کے موجودہ ڈائریکٹر) نے بحث کی قیادت کی تھی۔
دامودر نے اس ٹورنامنٹ کے بارے میں مزید کہا کہ”ذاتی طور پر، مجھے بہت برا لگا کہ ایسا نہیں ہوا۔ اے سی اے کے ذریعے ضروری رفتار حاصل نہیں کی گئی، لیکن اس پر دوبارہ غور کیا جا رہا ہے۔ آپ کو بتادیں کہ اس ٹورنامنٹ کے دو ایڈیشن 2005 اور 2007 میں کھیلے جا چکے ہیں جس میں ہندوستان اور پاکستان کے کرکٹرز کو ایک ہی پلئنگ ایلون میں شامل کیا گیا تھا۔ 2005 میں ہونے والے پہلے ایفرو ایشیا کپ میں وریندر سہواگ، شاہد آفریدی، کمار سنگاکارا، مہیلا جے وردھنے، انضمام الحق، شعیب اختر جیسے عظیم کھلاڑی کھیلتے ہوئے نظر آئے۔
وہیں دھونی جیسے لیجنڈز نے 2007 میں منعقدہ دوسرے ایفرو-ایشیا کپ میں بھی حصہ لیا۔ دھونی نے ایفرو ایشیا کپ میں 139 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی۔ شائقین آج بھی وہ وقت نہیں بھولے۔ ایسے میں اگر دوبارہ ایفرو ایشیا کپ کا انعقاد کیا جاتا ہے تو یہ شائقین کے لیےسونے پر سوہاگا ہوگا،چونکہ شائقین کوہلی اور بابر کو ایک ساتھ بیٹنگ کرتے دیکھ سکیں گے۔
بھارت ایکسپریس۔
امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…
اس کیس کی تحقیقات 2018 میں شروع کی گئی تھیں۔صالح ابو نابوت کے بیٹے عمر…
اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لیپڈ نے آرمی چیف کے اس اعلان کو بنیاد بناتے ہوئے…
دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…
سیف علی خان پر حملے کے معاملے پر مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے…
سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں دلیل دی، 'فرض کریں کہ…