قومی

PM Modi flags off six Vande Bharat trains: پی ایم مودی نے رانچی میں چھ وندے بھارت ٹرینوں کودکھائی ہری جھنڈی،کہا-ہمارا مقصدقبائلی بھائیوں اور بہنوں کی ترقی ہے

وزیر اعظم نریندر مودی نے جھارکھنڈ کے رانچی میں  آج ورچوئل قبائلی بھائیوں اور بہنوں اور ریاست کی ترقی کے لیے کئی پروجیکٹوں کا اعلان کیا ہے۔ پی ایم مودی نے ریاست میں ہونے والے تمام ترقیاتی کاموں کے لیے جھارکھنڈ کے لوگوں کو مبارکباد دی۔اس موقع سے اپنے خطاب کے دوران پی ایم مودی نے کہا، “یہ وندے بھارت ٹرینیں دوسری ریاستوں سے بھی جڑ رہی ہیں اور میں اس کے لیے ان ریاستوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔ سب کا ساتھ سب کا وکاس کے منتر نے ملک کی سوچ بدل دی ہے۔ ملک کی ترجیح اب غریب،قبائلی برادری اور خواتین ہیں،اور اسی وجہ سے جھارکھنڈ کو بھی دیگر ریاستوں کی طرح وندے بھارت ٹرین ملی ہے۔

انہوں نے کہا، “جب مکانات کی تقسیم کا کام سٹیج پر چل رہا تھا، میں نے وندے بھارت کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا اور وہ اپنی منزل کی طرف روانہ ہو گئے۔ یہ ٹرینیں تاجروں اور طلباء کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوں گی۔ آج ملک اور دنیا میں لاکھوں عقیدت مند ہیں۔ان تمام کے  کاشی آنے سے سیاحت کی ترقی کو تقویت ملے گی۔پی ایم مودی نے کہا، “آج یہاں کئی نئے پروجیکٹ شروع کیے گئے، بائی پاس لائن شروع کردی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہاوڑہ میں ٹرین کو روکنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ  جھارکھنڈ کی ترقی کے لیے مرکزی حکومت نے بھی ریاست میں سرمایہ کاری میں اضافہ کیا ہے۔ اگر ہم اس کا 10 سال پہلے موصول ہونے والے بجٹ سے موازنہ کریں تو یہ 16 گنا زیادہ ہے۔پی ایم مودی نے کہاکہ “جھارکھنڈ میں 50 نئے ریلوے اسٹیشن بھی بنائے جائیں گے۔ پی ایم آواس یوجنا کے تحت مستقل مکانات بنائے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ بجلی، پانی اور گیس کی سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Sanatana dharma controversy: اودے ندھی اسٹالن کو سپریم کورٹ سے فروری تک ملی راحت،مقدمے کی منتقلی سے متعلق درخواست پر سماعت جاری

سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…

51 minutes ago

IND vs AUS 1st Test Day 1: ٹیم انڈیا نے آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو دن میں دکھائے تارے،40 رنز پر آدھی ٹیم لوٹی پویلین

آسٹریلیا کو ابھی تک  پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…

2 hours ago

Delhi Election 2025: ‘فری کی ریوڑی چاہیے یا نہیں… دہلی کے لوگ طے کریں گے ‘، انتخابی مہم کی شروعات پر اروند کیجریوال کا بیان

کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…

2 hours ago

Sambhal Masjid News:سنبھل مسجد میں سروے کے معاملے میں مایاوتی کا پہلا ردعمل، نماز جمعہ سے قبل کہی یہ بات

 شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…

5 hours ago

Maharashtra Election 2024: مہاراشٹرا انتخابات کی گنتی سے قبل ادھو ٹھاکرے الرٹ، امیدواروں کو دی یہ ہدایت

ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…

5 hours ago