ملک کے کئی حصوں میں مان سون نے تباہی مچا رکھی ہے۔ اتر پردیش کے کئی اضلاع بھی پانی سے بھرے ہوئے ہیں۔ وہیں مشہور شہر آگرہ میں بھی گزشتہ تین دنوں سے مسلسل بارش ہورہی ہے۔ صورتحال یہ ہو گئی ہے کہ تاج محل کے مرکزی گنبد سے پانی رس رہا ہے جبکہ کمپلیکس کا ایک باغ زیر آب آ گیا ہے۔ یہ بھی بتایا گیا کہ شاہجہاں کی قبر تک پانی پہنچ چکا ہے۔ تاج محل کمپلیکس میں زیر آب باغ کی ایک مبینہ ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے۔
تاہم، آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی)، آگرہ سرکل کے ایک سینئر اہلکار نے کہا کہ مرکزی گنبد سےپانی ٹپکنے کی وجہ سے رساو ہے اور اسے کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔تاج محل کے مرکزی گنبد میں رساؤ کے بارے میں بات کرتے ہوئے، آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) کے سپرنٹنڈنگ چیف راج کمار پٹیل، آگرہ سرکل نے پی ٹی آئی کو بتایا، ’’جی ہاں، ہم نے تاج محل کے مرکزی گنبد میں رساؤ کا مشاہدہ کیا ہے۔ ہم نے ڈرون کیمرے کے ذریعے مرکزی گنبد کو چیک کیا تو اندازہ ہوا کہ اس کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔
راج کمار پٹیل کا کہنا ہے کہ ’مرکزی مقبرے کے اندر نمی دیکھی گئی ہے۔ گنبد میں لگے پتھروں میں شاید ایک باریک دراڑ ہو جس کی وجہ سے پانی رس رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ جس جگہ پانی کے قطرے گر رہے ہیں اس کا معائنہ کیا جا رہا ہے تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ پانی مسلسل ٹپک رہا یا وقفے وقفے سے۔ کسی بھی صورت میں ضروری مرمت کی جائے گی۔ بارش رکنے کے بعد باغ کی بحالی کا کام کیا جائے گا۔
تاج محل، جو اتر پردیش کے شہر آگرہ میں واقع ہے، اسے یونیسکو نے عالمی ورثہ قرار دے رکھا ہے۔ تاج محل ہندوستان کے شہنشاہ، شاہ جہاں نے اپنی محبوب بیوی، ممتاز محل، کے مقبرے کے طور پر تعمیر کروایا تھا۔حکومت کے منظور کردہ ایک سیاحتی گائیڈ نے رپورٹ کیا ہے کہ گنبد سے رسنے والا پانی شاہ جہاں اور ان کی بیوی کے مزارات والے حجرے تک پہنچ گیا ہے۔تاج محل انڈیا کے سب سے مشہور مقامات میں شامل ہے، جسے متعدد عالمی رہنما اور اہم شخصیات دیکھ چکی ہیں جن میں شائد سب سے زیادہ مشہور شہزادہ چارلز اور پرنسس آف ویلز ڈیانا شامل ہیں۔حال ہی میں سابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اپنے سرکاری دوروں میں اس یادگار کو شیڈول میں شامل کیا۔یہ پہلی بار نہیں کہ تاج محل کی دیکھ بھال اور مرمت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا گیا ہو۔
بھارت ایکسپریس۔
اداکار کے کے مینن آنے والی اسٹریمنگ سیریز ’سیٹاڈیل: ہنی بنی‘ میں نظر آئیں گے،…
نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹسٹ میچ کی پہلی اننگ میں سرفراز خان کچھ خاص…
پورنیہ کے ایس پی کارتیکیہ شرما نے گرفتار ملزم کے بارے میں مزید کہا کہ…
کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے کرناٹک میں وزیراعلیٰ سدارمیا اورنائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمارکے…
اس سے قبل 15 اکتوبر کو مغربی جکارتہ میں درجنوں گھروں میں آگ لگنے سے…
ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ پی ایم نریندر مودی کی قیادت میں، ہندوستان میں…