سیاست

Kolkata Doctor Rape-Murder Case: کلکتہ عصمت دری-قتل معاملے پر ہربھجن سنگھ نے کہا ہمارےضمیر کو ہلا کررکھ دیا ، سی ایم ممتا کو لکھا خط

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق اسپنر ہربھجن سنگھ نے کولکتہ میں خاتون ڈاکٹر کے ساتھ ہونے والے ظلم کے معاملے پر آواز اٹھاتے ہوئے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی اور گورنر کو خط لکھا۔ کولکتہ عصمت دری اور قتل کیس نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ سابق اسپنر نے کیس میں تاخیر پر بات کی۔ اپنے خط کے ذریعے انہوں نے وزیراعلیٰ اور گورنر سے تیزی سے کام کرنے کی اپیل کی۔

بھجن سنگھ نے کہا کہ عورت کے وقار کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ اس کے علاوہ انہوں نے ملزمان کو ایسی سزا دینے کی بات کہی جو دوسروں کے لیے مثال بن سکے۔ سابق اسپنر نے کہا کہ اس طرح ہم دوبارہ سسٹم پر اعتماد بحال کرنا شروع کر سکتے ہیں۔

ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے بھجن سنگھ نے بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اور گورنر کو لکھا گیا خط شیئر کیا۔ خط کو شیئر کرتے ہوئے بھجن سنگھ نے کیپشن میں لکھا، “کولکتہ عصمت دری اور قتل کی متاثرہ کو انصاف میں تاخیر پر گہرے درد کے ساتھ، جس سے ہمارے ضمیر کو ہلا کررکھ دیاہے، میں مغربی بنگال کی عزت مآب وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اور عزت مآب گورنر سے اپیل کرتا ہوں۔ کام تیزی سے اور فیصلہ کن طریقے سے کیا جانا چاہیے۔

بھجن سنگھ نے مزید لکھا، “خواتین کی حفاظت اور وقار پر سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ اس گھناؤنے جرم کے مرتکب افراد کو قانون کی مکمل سزا کا سامنا کرنا چاہیے اور سزا مثالی ہونی چاہیے۔ صرف اسی طرح ہم اپنے نظام پر اعتماد بحال کر سکتے ہیں۔” اور اس بات کو یقینی بنا سکتے ہیں کہ ہم ایک ایسا معاشرہ بنائیں جہاں ہر عورت خود کو محفوظ محسوس کرے – اگر ابھی نہیں تو کب ؟ مجھے  لگتا ہے،اب ایکشن لینے کا وقت آگیا ہے۔

خط میں کیا لکھا تھا؟

بھجن سنگھ نے خط میں لکھا، “گہرے درد، غم اور شدید غصے کے ساتھ، میں یہ خط کولکتہ  کےآر جی کار میڈیکل کالج اور اسپتال میں میں ایک ریزیڈنٹ ڈاکٹر کی عصمت دری کے جواب میں  یہ خط لکھ رہا ہوں۔ یہ ہمارے  سماج  میں گہری جڑیں جما چکے مسائل  کا سامنا ہے

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Deva Box Office Collection Day 2: شاہد کپور کی فلم  ‘دیوا’ نے کا زبردست کلیکشن، 2025 کی ان فلموں کو دی شکست

دیوا' کے پروڈکشن ہاؤس، زی اسٹوڈیوز کے مطابق، 'دیوا' نے پہلے دن ہندوستانی باکس آفس…

2 minutes ago

Saputara Ghat Accident: مہا کمبھ سے  واپس آرہی بس گجرات کے ساپوتارا گھاٹ میں حادثہ کا شکار، 7 افراد کی موت، 15 زخمی

اتوار (2 فروری) کی صبح تقریباً 5.30 بجے ناسک-سورت ہائی وے پر ساپوتارا گھاٹ کے…

46 minutes ago

US-Canada Tariff War: کینیڈا کا ٹرمپ کی ٹیرف پر ایکشن وار ، ٹروڈو نے امریکہ کو  دیابڑا جھٹکا

جسٹن ٹروڈو نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک امریکی ٹریف…

2 hours ago