سیاست

Milind Deora Resignation: ایکناتھ شندے کو  نہیں ملند دیورا کے شیو سینا میں شامل ہونے کی، ورشا گائیکواڑ نے ملند دیورا کے استعفیٰ پر مایوسی کا اظہار کیا

Milind Deora Resignation:کانگریس کے سینئر لیڈروں میں سے ایک ملند دیورا نے پارٹی سے اپنا پرانا رشتہ توڑ لیا ہے اور اس کے ساتھ ہی مہاراشٹر کے سیاسی گلیاروں میں ہلچل تیز ہو گئی ہے۔ اس دوران یہ خبریں بھی آ رہی ہیں کہ ملند دیورا کانگریس چھوڑ کر وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کی شیوسینا میں شامل ہونے جا رہے ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس کو لے کر جب اس پر سی ایم شندے نے جواب دیا تو انہوں نے حیران کرنے والا  جواب دیا۔

مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے نے کہا کہ انہیں اس بات کا علم نہیں تھا کہ ملند دیورا شیوسینا میں شامل ہونے والے ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر یہ سچ ہے تو یہ بڑی خوشی کی بات ہے اور شیوسینا ملند دیورا کو خوش  آمدید کہتی  ہے۔ دراصل ایکناتھ شندے نے کہا کہ ان کا  حال کے  دنوں میں ان کا شیڈول بہت مصروف  چل رہا ہے۔جس وجہ سے وہ اس بات کی معلومات ابھی  حاصل نہیں کر پائے ہیں۔

سنجے راوت جنوبی ممبئی سیٹ پر  کیا اپنی پارٹی کا دعویٰ

قابل ذکر بات یہ ہے کہ شیو سینا ادھو دھڑے کے لیڈر سنجے راوت نے بھی ملند دیورا کے استعفیٰ پر اپنا ردعمل دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملند دیورا کانگریس چھوڑ کر جنوبی ممبئی سیٹ کے لیے شندے دھڑے کی شیوسینا میں شامل ہو رہے ہیں۔ اس کی کیا ضرورت ہے؟ یہ سیٹ شیوسینا کے ادھو دھڑے کی ہے اور یہاں دو بار سے  ہمارے ایم پی اروند ساونت جیت رہے ہیں۔  اسی کے ساتھ ہی سنجے راوت نے دعویٰ کیا کہ جنوبی ممبئی کی سیٹ ادھو گروپ کی رہے گی  ۔

یہ بھی پڑھیں: رنبیر کپور کی اینیمل بلاک بسٹر ہوئی تو بدل گیا رویہ! اب ایک فلم کے لیے لگیں گے اتنے کروڑ روپے

ممبئی کانگریس صدر کا  بھی آیا بیان

یہی نہیں ممبئی کانگریس کی صدر ورشا گائیکواڑ نے ملند دیورا کے استعفیٰ پر مایوسی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ دیورا نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ اس دن لیا جب راہل گاندھی کی نیائے یاترا شروع ہونے والی تھی۔ انہیں ایک بار پھر اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔
ملند دیورا کے پارٹی سے استعفیٰ دینے پر کانگریس ایم پی پرمود تیواری نے کہا

ملند دیورا کے پارٹی سے استعفیٰ دینے پر کانگریس ایم پی پرمود تیواری نے کہا ، “ان چھوٹی چھوٹی باتوں کو بھول جاؤ۔ جب تک تمام ہندوستانیوں کو انصاف نہیں ملتا، ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ ہمیں ہر ایک کو انصاف دلائیں گے۔”

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Sambhal Violence Case: سی او نے گالی دی اورلاٹھی چارج کرایا، تب چلے پتھر… اکھلیش یادو نے کہا- حکومت نے کرایا سنبھل میں فساد

شاہی مسجد کے سروے سے متعلق اتوار کو سنبھل میں فساد ہوا۔ اس تشدد میں…

14 minutes ago

Supreme Court: آئین سے نہیں نکالے جائیں گے ’سوشلسٹ‘اور ’سیکولر‘کے الفاظ، سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ

سپریم کورٹ نے پیر (25 نومبر 2024) کو تاریخی فیصلہ دیا۔ عدالت نے 1976 میں…

43 minutes ago

India vs Australia Perth Test: پرتھ ٹسٹ میں ہندوستان نے آسٹریلیا کو بری طرح سے روندا، 136 سال کا ریکارڈ ٹوٹا

 ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان پرتھ میں بارڈر-گواسکر ٹرافی کے پہلے میچ میں ہندوستان نے…

1 hour ago

Nana Patole Resigns: نانا پٹولے نے مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں شکست کے بعد ریاستی کانگریس صدر کے عہدے سے دیا استعفیٰ

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں مہا وکاس اگھاڑی کی شکست کے بعد نانا پٹولے نے مہاراشٹر…

1 hour ago