علاقائی

Nana Patole Resigns: نانا پٹولے نے مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں شکست کے بعد ریاستی کانگریس صدر کے عہدے سے دیا استعفیٰ

نئی دہلی : مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں مہا وکاس اگھاڑی کی شکست کے بعد نانا پٹولے نے مہاراشٹر کانگریس کے صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پارٹی ہائی کمان نے ابھی تک ان کا استعفیٰ قبول نہیں کیاہے۔ پٹولے کا استعفیٰ ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب کانگریس پارٹی نے مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں اب تک کا بدترین مظاہرہ کیا ہے۔

کانگریس  کو 16 سیٹوں پر ملی کامیابی 

مہاراشٹرا میں حکمراں محاذ این ڈی اے نے انتخابات میں کانگریس پارٹی اور مہاوکاس اگھاڑی کو شکست دی ہے۔ کانگریس پارٹی نے ریاست میں 103 سیٹوں پر قسمت آزمائی کی تھی، لیکن اسے صرف 16 سیٹیوں پر ہی کامیابی ملی ہے۔

پارٹی کے امیدوار نانا پٹولے نے ساکولی سیٹ سے 208 ووٹوں کے سب سے کم فرق سے کامیابی حاصل کی۔ سا کولی میں ان کی جیت اس سال سب سے کم فرق سے جیتی گئی ٹاپ تین سیٹوں میں شامل ہے۔ یہ نتائج 2019 کے اسمبلی انتخابات کے بالکل برعکس ہیں،2019 میں نانا پٹولے نے ساکولی حلقہ میں تقریباً 8,000 ووٹوں کے بڑے فرق سے جیت حاصل کی تھی۔

کانگریس کے سینئر لیڈران کو ہوئی شکست  

اس سال کے اسمبلی انتخابات میں کانگریس کے بڑے لیڈر ہار گئے ہیں۔ بالاصاحب تھوراٹ، پرتھوی راج چوان، وجے ودیٹیوار، یشومتی ٹھاکر، مانیک راؤ ٹھاکرے جیسے قد آور لیڈروں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

پٹولے، جو 2021 میں مہاراشٹر کانگریس کے صدر کا عہدے پر فائز ہوئے تھے، اپنی قیادت کو لے کر ہمیشہ سرخیوں میں رہے ہیں۔ انتخابی نتائج کے اعلان سے دو دن قبل پٹولے نے یہ دعویٰ کرتے ہوئے تنازعہ کھڑا کر دیا تھا کہ کانگریس اگلی مہا وکاس اگھاڑی حکومت کی قیادت کرے گی۔ ان کی قیادت میں، کانگریس پارٹی نے 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 13 سیٹیں جیتیں۔ لیکن اسمبلی انتخابات میں خراب کارکردگی کے بعد انہوں نے کانگریس ہائی کمان کو اپنا استعفیٰ پیش کردیا ہے۔

 ادھر بی جے پی عظیم اتحاد نے 132 سیٹیوں پر کامیابی حاصل کی ہیں، شیوسینا، جو وزیر اعلی ایکناتھ شنڈے کی قیادت میں پہلے اسمبلی انتخابات لڑ رہی ہے، نے 55 سیٹیں جیتی ہیں اور اجیت پوار کی این سی پی نے 41 سیٹیں جیتی ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Delhi Air Quality: دہلی کی ہوا پھر ہوئی زہریلی، اکتوبر کا پہلا ہفتہ 3 سال میں سب سے زیادہ آلودہ، اوسط اے کیو آئی 171 ریکارڈ

مانسون کی رخصتی کے ساتھ دارالحکومت کی فضائی آلودگی میں اضافہ، 2025 کے مقابلے اس…

3 hours ago

Rahul Gandhi First Reaction After Detained: حراست سے رہائی کے بعد راہل گاندھی کا پہلا ردعمل، کہا-پارلیمنٹ، سڑک اور جنتر منتر پر مضبوطی سے ڈٹے ہیں‘

الیکشن کمیشن کے معاملے پر انڈیا اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ کا احتجاج دوسرے روز بھی…

3 hours ago

Smriti Mandhana: کپتانی ملنے کے بعد اسمرتی مندھانا کا ہرمن پریت کور کے نام پیغام، کہا- مل کر مزید کامیابیاں حاصل کریں گے

بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی نئی کپتان اسمرتی مندھانا نے سابق کپتان ہرمن پریت کور…

4 hours ago

Ajit Agarkar Farewell: ’تاریخ آپ کے ساتھ زیادہ نرمی برتے گی‘، اگرکر کی رخصتی پر گمبھیر کے ایک جملے نے کھینچی توجہ

اجیت اگرکر: چیف سلیکٹر کے عہدے سے اجیت اگرکر کے ہٹنے کے بعد گوتم گمبھیر…

4 hours ago

CM Hemant Soren Mother Passes Away: جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی والدہ روپی سورین کا انتقال، سیاسی حلقوں میں سوگ کی لہر

روپی سورین کے انتقال کی خبر سامنے آتے ہی جھارکھنڈ کے سیاسی اور سماجی حلقوں…

5 hours ago

Russia-Ukraine War: روس کا بڑا فضائی حملہ، کیف سمیت 12 علاقوں میں تباہی، 4 بچوں سمیت 19 افراد ہلاک

روس-یوکرین جنگ: روس نے بدھ کی صبح یوکرین کے دارالحکومت کیف سمیت کئی شہروں اور…

5 hours ago