-بھارت ایکسپریس
Delhi Liquor Policy Case: دہلی ایکسائز پالیسی گھوٹالہ معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے اہلکارسابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا سے ایک بار پھر پوچھ گچھ کے لیے تہاڑجیل پہنچی۔ ای ڈی نے منگل کو بھی منیش سسودیا سے تقریبا ً ۶ گھنٹے تک پوچھ گچھ کی تھی اور ان کا بیان درج کیا تھا۔ ای ڈی کے حکام نے کہا تھا کہ یہ پوچھ گچھ اگلے کچھ دن تک جاری رہ سکتی ہے۔
سی بی آئی نے دہلی میں ایکسائز پالیسی گھوٹالے معاملے میں منیش سسودیا کو گرفتار کیا تھا۔ اس وقت وہ عدالتی تحویل میں ہیں۔
منیش سسودیا کو سی بی آئی نے 26 فروری کو گرفتار کیا تھا اور بعد میں راؤز ایونیو ڈسٹرکٹ کورٹ نے عدالتی حراست میں بھیج دیا تھا۔ ان کی ضمانت کی درخواست عدالت میں زیر التوا ہے جس کی سماعت 10 مارچ کو ہوگی۔
سسودیا تہاڑ کی جیل نمبر 1 میں ہیں
51 سالہ منیش سسودیا کو تہاڑ کی جیل نمبر 1 کے وارڈ نمبر 9 میں رکھا گیا ہے۔ یہ سینئر سٹیزن وارڈ ہے، جہاں سی سی ٹی وی کے ذریعے ان کی نگرانی بھی کی جائے گی۔ فی الحال سسودیا کو سیل میں تنہا رکھا گیا ہے۔ کیجریوال حکومت میں وزیر رہ چکے ستیندر جین بھی اس وارڈ میں 7 نمبر پر ہیں۔
-بھارت ایکسپریس
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…