-بھارت ایکسپریس
Manish Sisodia: بی جے پی ایم پی منوج تیواری نے جیل میں بند منیش سسودیا کی سیکورٹی کو لے کر خدشات ظاہر کرنے پرعام آدمی پارٹی کے خلاف طنزکسا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کی جیلوں کا انتظام دہلی حکومت کے تحت آتا ہے۔ ایسے میں کابینہ کے ایک سابق وزیر کو جیل کے اندر کیسے دھمکیاں مل سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیا اروند کجریوال اپنے راز افشا کرنے سے روکنے کے لئے منیش سسودیا کے خلاف سازش رچ رہے ہیں؟
منوج تیواری نے کہا، “دہلی کی جیلیں دہلی حکومت کے تحت آتی ہیں اور منیش سسودیا ایسے وزیر ہیں جو اروند کجریوال کے بہت سے راز جانتے ہیں۔ جیل کے اندر ان کے اپنے ساتھی منیش سسودیا کی جان کا خطرہ کیسے ہو سکتا ہے؟ کیا اروند کجریوال منیش سسودیا کو اپنے راز افشا کرنے سے روکنے کے لیے ان کو قتل کرنے کی سازش کر رہے ہیں؟ یہ تاثر پیدا کیا جا رہا ہے کہ منیش سسودیا کو بی جے پی سے خطرہ ہے۔ میں جیل حکام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ منیش سسودیا کو بہترین ممکنہ سیکورٹی فراہم کریں۔
-بھارت ایکسپریس
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…