آر جی کار اسپتال کی مالی بے ضابطگیوں کے معاملے میں ای سی آئی آر درج کرنے کے بعدانفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے ہاوڑہ کے سنکریل اور کولکتہ کے بیلگھاٹہ میں چھاپے مارے۔ ای ڈی نے آر جی کار اسپتال کے سابق پرنسپل سندیپ گھوش کے گھر پر بھی چھاپہ مای شروع کر دی ہے ۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ سی بی آئی نے آر جی کار میڈیکل کالج اور اسپتال کے سابق پرنسپل ڈاکٹر سندیپ گھوش اور تین دیگر کو مالی بے ضابطگیوں میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ اسپتال کے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اختر علی نے شکایت درج کرائی تھی
سندیپ گھوش کے پرنسپل کے دور میں آر جی کار میڈیکل کالج اور اسپتال کے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اختر علی نے انسٹی ٹیوٹ میں کئی معاملات میں مالی بے ضابطگیوں کی شکایت درج کروائی تھی۔ اس میں انہوں نے سندیپ گھوش پر اسپتال میں لاوارث لاشوں کی اسمگلنگ، بائیو میڈیکل ویسٹ کو ٹھکانے لگانے میں بدعنوانی اور تعمیراتی ٹینڈرز میں اقربا پروری کا الزام لگایا تھا۔ کولکتہ پولیس پہلے اس معاملے کی تحقیقات کر رہی تھی۔ ہائی کورٹ کے حکم کے بعد سی بی آئی نے بھی اس جانچ کو اپنے ہاتھ میں لے لیا۔
کلکتہ ہائی کورٹ کی ایک ڈویژن بنچ نے 13 اگست کی شام کو سی بی آئی کو عصمت دری اور قتل کیس کی تحقیقات کولکتہ پولیس سے لینے کی ہدایت دی تھی۔ چند گھنٹے بعد، ریاستی PWD ملازمین نے سیمینار ہال کے قریب ایک کمرے میں مرمت کا کام شروع کرنے کی کوشش کی۔ قابل ذکر ہے کہ 9 اگست کی صبح مقتول کی لاش سیمینار ہال سے ہی برآمد ہوئی تھی۔ حالانکہ، جیسے ہی کام شروع ہوا، اسپتال کے احاطے میں طلبہ کے زبردست احتجاج کے باعث مرمت کا کام نہیں ہوسکا۔
ذرائع نے بتایا کہ تفتیشی افسران کا ماننا ہے کہ چونکہ دستاویز سے گھوش کی مرمت کا کام کروانے کی خواہش کا پتہ چلتا ہے، اس لیے یہ ایجنسی کی طرف سے کی جانے والی دو متوازی تحقیقات کے درمیان ایک کڑی ہے (پہلا عصمت دری اور قتل کیس اور دوسرا آر جی کر میں مالی بے ضابطگیوں کا معاملہ)۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…