سیاست

Anupriya Patel: ریزرویشن ختم کرنے پر راہل گاندھی کے بیان پر انوپریہ پٹیل نے کہا، ‘دل کی باتیں زبان پر آ گئی

راہل گاندھی کے ریزرویشن بیان پر سیاسی ہنگامہ برپا ہو گیا ہے۔ بی جے پی سمیت تمام سیاسی پارٹیاں اس معاملے پر کانگریس پارٹی پر حملہ آور ہیں۔ اب اس معاملے میں مرکزی وزیر اور اپنا دل لیڈر انوپریہ پٹیل نے بھی راہل گاندھی پر جوابی حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریزرویشن کو لے کر راہل گاندھی کے من کی بات ان کی زبان پر آگی۔

راہل گاندھی کے بیان کو نشانہ بناتے ہوئے انوپریہ پٹیل نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ردعمل ظاہر کیا۔ قائد حزب اختلاف راہل گاندھی  جی نے کہا کہ وقت آنے پر کانگریس ریزرویشن ختم کردے گی۔ یاد رکھیں، یہ وہی راہل گاندھی جی ہیں ،جنہوں نے پورے لوک سبھا انتخابات کے دوران ریزرویشن اور آئین کو ختم کرنے کا جھوٹا بھرم پھیلایا تھا۔

مایاوتی کو بھی نشانہ بنایا

دوسری طرف بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے بھی اس پر شدید ردعمل ظاہر کیاہے۔ مایاوتی نے کہا کہ ‘مرکز میں طویل عرصے تک اقتدار میں رہتے ہوئے کانگریس پارٹی کی حکومت نے ملک میں او بی سی ریزرویشن اور ذات پات کی مردم شماری کو نافذ نہیں کیا۔ اب کانگریس ان کی آڑ میں اقتدار میں آنے کا خواب دیکھ رہی ہے۔ ان کے ڈرامے سے آگاہ رہیں جو ذات پات کی مردم شماری کو دوبارہ منعقد کرنے سے روک دیں گے۔

راہل  گاندھی کے اس بیان پر ہنگامہ

قابل ذکر بات یہ ہے کہ  اپنے دورہ امریکہ کے دوران منگل کو جارج ٹاؤن یونیورسٹی میں طلباء سے بات کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ کانگریس مناسب وقت آنے پر ریزرویشن ختم کرنے کے بارے میں سوچے گی، جو کہ ابھی نہیں ہے۔ راہل  گاندھی نے کہا تھا، ”جب آپ مالیاتی اعداد و شمار کو دیکھتے ہیں تو قبائلیوں کو 100 روپے میں سے 10 پیسے ملتے ہیں، دلتوں کو 100 روپے میں سے 5 روپے اور او بی سی کو بھی تقریباً اتنی ہی رقم ملتی ہے۔ انہیں حصہ داری نہیں مل رہی۔

اس بیان پر تنازعہ کے بعد راہل گاندھی نے بھی وضاحت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ریزرویشن کے خلاف نہیں ہیں۔ ہم ریزرویشن کو 50فیصدکی حد سے آگے لے جائیں گے۔ ان کے بیان کو غلط طریقے سے پیش کیا جا رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Supreme Court Collegium: سپریم کورٹ کالجیم نے 4 ہائی کورٹس کے چیف جسٹس کے لیے ججوں کے ناموں کی سفارش کی

کالجیم کا نظام ججوں کی تقرری اور تبادلوں کی سفارش کرنے میں مرکزی کردار ادا…

19 minutes ago

PM Modi Subhashit: وزیر اعظم مودی نے سنسکرت کا شلوک کیا شیئر ، بتایا چیلنجز کا سامنا کرکے کیسے حاصل ہوتی ہے کامیابی

روزمرہ زندگی میں بھی اس کی مثالیں دیکھی جا سکتی ہیں۔ چاہے ملازمت میں نئی…

46 minutes ago

Supreme Court: بلا ٹھوس وجہ استعفیٰ دینے والے ارکان اسمبلی سے ضمنی انتخاب کا خرچ وصول کرنے کا مطالبہ، سپریم کورٹ کا نوٹس

’انتخابی اخراجات کی ضمانت‘ کا نظام شروع کرنے کی ہدایت دینے کی درخواست کی ہے۔…

1 hour ago

Saudi Arabia bows to the Houthis: حوثیوں کے سامنے سعودی عرب نے گھٹنے ٹیک دیے؟ جنگ روکنے کے لیے 1 بلین ڈالر کی پیشکش

سعودی عرب کے ہوائی اڈوں اور تیل کی تنصیبات پر بڑھتے ہوئے حملوں کے درمیان…

2 hours ago

Prime Minister Narendra Modi: وزیر اعظم مودی اور لیکٹنسٹین کے شہزادے الوئس کی حیدرآباد ہاؤس میں ملاقات

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے ان کا گرمجوشی سے خیرمقدم…

3 hours ago