ایم سی ڈی کی میٹنگ جاری ہے، بی جے پی ایم پی ہنس راج ہنس کا بڑا دعویٰ ۔میئر کا الیکشن ہم جیتیں گے
Delhi MCD Mayor Elections: دہلی میں میئر الیکشن کے لئے ووٹوں کی گنتی شروع ہوگئی ہے ۔ گزشتہ چند گھنٹوں سے میئر اور ڈپٹی میئر کے عہدے کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔ چونکہ کہ شمال مغربی دہلی سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایم پی ہنس راج ہنس نے بڑا دعویٰ کرکے سب کو حیران کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولنگ ایمانداری سے ہو رہی ہے۔ میئر کا انتخاب صرف بی جے پی جیتے گی۔
ایم سی ڈی میئر کے عہدہ کے لیے جاری انتخاب میں اب تک 55 کونسلروں بشمول اے اے پی اور بی جے پی کے ایم پی اور ایم ایل اے ووٹ ڈال چکے ہیں۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ممبران پارلیمنٹ گوتم گمبھیر اور رمیش ودھوری نے بھی اپنا ووٹ ڈالا ہے، لیکن بی جے پی ایم پی منوج تیواری ابھی تک ووٹنگ کے لیے ایم سی ڈی سوک سینٹر نہیں پہنچے ہیں۔
ڈپٹی میئر کے امیدوار اقبال اور بگدی نے بھی ووٹ کاسٹ کیا
عام آدمی پارٹی کے ڈپٹی میئر کے امیدوار آلے محمد اقبال اور بی جے پی کے ڈپٹی میئر کے امیدوار کمال بگدی نے میئر کے انتخاب کے لیے اپنا ووٹ ڈالا۔
کانگریس کے رکن پارلیمنٹ پون کھیڑا نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے ’رجیم چینج‘…
ایمکے ریسرچ نے شرح نمو کے مقابلے میں مناسب قیمت کو دیکھتے ہوئے ’ سبسکرائب…
ترنگا مارچ سے پہلے پارٹی کے بانی ابھیجیت دیپکے کو دہلی پولیس نے حراست میں…
پی سی جیولر میں بڑے سرمایہ کار کی سرمایہ کاری کے بعد حصص میں زبردست…
کرن رجیجو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں لکھا، ’’پیارے محب…
سعودی عرب میں سکیورٹی کی بگڑتی صورتحال کے درمیان ایئر انڈیا نے ریاض، دمام اور…