علاقائی

Badruddin Ajmal: یوگی اور ہمنتا بسوا سرما مودی کے سب سے بڑے دشمن ہیں – بدرالدین اجمل

Badruddin Ajmal: آل انڈیا یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ کے لوک سبھا ممبر پارلیمنٹ بدرالدین اجمل نے وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی حکومت پر جم کر تنقید کی ہے ۔  انہوں نے کہا ہے کہ ‘مودی کا اصل نعرہ سب کا ساتھ، سب کا ستیاناش ہے۔ اے بی پی نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں بدرالدین  اجمل نے یہ بھی کہا کہ یوگی آدتیہ ناتھ اور ہیمانتا بسوا سرما مودی کے اصل دشمن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم مودی بھی چاہتے ہیں کہ بی جے پی مسلمانوں کے ووٹ حاصل کرے، لیکن یہ ان کے خلاف کام کرتے ہیں۔

بدرالدین اجمل نے کہا کہ ہمنتا بسوا سرما نے آسام میں مسلمانوں کو ستانے کا کام کیا ہے۔ بدرالدین اجمل نے کہا کہ آسام کے وزیر اعلیٰ رات 2 بجے خواب دیکھتے ہیں کہ مسلمانوں پر کئی دنوں سے ظلم نہیں ہو رہا ہے، اس لیے وہ  کچھ  نہ کچھ کرتے رہتے ہیں۔ بدرالدین اجمل نے کہا کہ بی جے پی لیڈر نہیں چاہتے کہ مسلمان تعلیم حاصل کریں اور تعلیم یافتہ ہوں۔ مسلمانوں پر مذہب کی بنیاد پر ظلم کیا جارہاہے۔

این آر سی ۔سی اے اے کا مرتے دم تک کریں گے مخالفت

اے آئی یو ڈی ایف ایم پی نے انٹرویو میں یکساں سول کوڈ، این آر سی اور سی اے اے کے بارے میں بھی بات کی۔ بدرالدین اجمل نے کہا کہ ہم یکساں سول کوڈ (UCC) کے خلاف ہیں اور مرتے دم تک NRC-CAA کی مخالفت کریں گے۔ بدرالدین اجمل نے ‘سر تن سے جوڑا’ کے نعرے پر بھی اعتراض کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس سے بالکل متفق نہیں ہیں۔
مودی اور بی جے پی کو گدی سے اتارنا ہے تو

بدرالدین اجمل نے22024 لوک سبھا الیکشن کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اگر مودی او ربی جےپی کو گدی سے اتارنا ہے تو سبھی اپوزیشن پارٹیوں کو ایک ہونا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک تمام اپوزیشن پارٹیاں ایک نہیں ہوگئی تب تک کچھ نہیں ہونے ولا ہے ۔ گزشتہ دنوں کانگریس کے سابق سربراہ راہل گاندھی نے بھی ایک انٹریو میں یہی  بات کہی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ اگر بی جے پی کو شکست دینی ہے تو سبھی اپوزیشن پارٹیوں کو ہاتھ ملانا ہوگا اور لوگوں کو اپشن دینا ہوگا۔

صرف مسلمانوں کوہی کیوں گرفتار کیا گیا

بچپن کی شادی کو لے کر گزشتہ دنوں آسام حکومت نے ہزاروں گرفتاریاں کی۔ اس معاملے میں بدرالدین اجمل نے کہا کہ ہم اس معاملے میں حکومت کے ساتھ ہیں اور خود لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ نابالغ بچیوں کی شادی نہیں کریں۔ چونکہ اس دوران بدرالدین اجمل نے حکومت  کی نیعت پر سوال کھڑے کرتے ہوئے کہا کہ صرف کم عمر کی لڑکیوں کی شادی کے معاملے میں ہزاروں مسلمانوں کو گرفتار کیا گیا ، ہندوئوں کو کیوں نہیں؟

Courtesy :ABP live

Bharat Express

Recent Posts

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

3 minutes ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

36 minutes ago