-بھارت ایکسپریس
Delhi Liquor Scam: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی)نے ہفتہ کے روز وائی ایس آر سی پی کے رکن پارلیمنٹ مگنٹاشری نیواس سولو کے بیٹے مگنٹا راگھوکو دہلی ایکسائز گھوٹالے کے سلسلے میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ای ڈی کا دعویٰ ہے کہ دہلی کے سی ایم اروند کیجریوال نے قومی راجدھانی میں شراب کے کاروبار کے سلسلے میں مگنٹا سے ملاقات کی تھی۔ اس سے پہلے اس معاملے میں سی بی آئی نے تلنگانہ کے ایک چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ اور کے سی آر کی بیٹی کویتا کے سابق اڈیٹکر بوچی بابو کو گرفتار کیا تھا ۔
اس سے قبل ای ڈی نے پنجاب کے تاجر گوتم ملہوترا اور اے اے پی کمیونیکیشن انچارج وجے نائر کے معاون راجیش جوشی کو دہلی شراب پالیسی کیس کے سلسلے میں گرفتار کیا تھا۔
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے اس معاملےمیں دائر اپنی دوسری چارج شیٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ دہلی کی اب منسوخ شدہ ایکسائز پالیسی میں مبینہ طور پر لیے گئے 100 کروڑ روپے کے “رشوت” کا ایک حصہ کا استعمال 2022 کے گوا اسمبلی نتخابات میں عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کی مہم میں استعمال کیا گیا تھا ۔ای ڈی نے اب تک جوشی سمیت آٹھ لوگوں کو گرفتار کرچکی ہے ۔
دہلی کے ڈپٹی سی ایم منیش سسودیا سے بھی سی بی آئی نے پوچھ گچھ کی تھی۔ سسودیا کو ایکسائز پالیسی بنانے اور اس کو لاگو کرنے میں مبینہ بدعنوانی کے سلسلے میں پوچھ گچھ کے لئے سی بی آئی نے طلب کیا تھا۔ سسودیا نے ٹویٹ کیا تھا، ‘میرے خلاف مکمل طور پر فرضی کیس تیار کیا گیا ہے۔ میرے گھر پر چھاپہ مارا، بینک لاکر کی تلاشی لی، میرے گاؤں میں تفتیش کی، کہیں سے کچھ نہیں ملا۔ یہ مکمل طور پر فرضی کیس ہے۔
2021-22 کے لیے دہلی کی ایکسائز پالیسی کو گزشتہ سال اگست میں ختم کر دیا گیا تھا اور دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ نے بعد میں سی بی آئی سے مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کرنے کو کہا تھا۔
-بھارت ایکسپریس
کانگریس پارٹی کی لیڈراور رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے نوکری کے لئے درخواست فارم پرلگنے…
اس فلم میں روس یوکرین جنگ سے بے گھر ہونے والے پناہ گزینوں کے مصائب…
ریلائنس کے ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس فارآرل (ای ایس اے) پروگرام کے تحت ہے ہیملیزونڈرلینڈ کے…
کارنیول میں اسکول کے طلباء نے بہت سے تفریحی کھیلوں، تفریحی سرگرمیوں، مختلف آرٹ اینڈ…
بنگلہ دیش کے خارجہ امور کے مشیر توحید حسین نے کہا کہ ’’ہم نے ہندوستانی…
مہاراشٹر کے تشدد سے متاثرہ پربھنی کا دورہ کرنے کے بعد لوک سبھا میں اپوزیشن…