-بھارت ایکسپریس
Border-Gavaskar Trophy: ٹیم انڈیا نے بارڈرگاوسکر ٹرافی کا پہلا میچ اننگز اور 132 رنز سے جیت حاصل کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستانی ٹیم نے چار میچوں کی سیریز 1-0 سے اپنے نام کرلیا ہے۔اسٹریلیا اور ہندوستان کے بیچ سیریز کا دوسرا میچ 17 فروری سے دہلی میں کھیلا جائے گا۔
ناگپور میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن آسٹریلیا ٹیم نے گھٹنے ٹیک دئے ہیں ۔ آسٹریلیا کو ناگپور ٹیسٹ میں اننگز اور 132 رنز سے عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ آسٹریلیا کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں صرف 91 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ ایک وقت آسٹریلیا کی آدھی سے زیادہ ٹیم 64 رنز کے معمولی اسکور پر پویلین لوٹ چکی تھی۔ آر اشون نے آسٹریلیا کی دوسری اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے ساتھ ہی رویندر جڈیجہ اورمحمد شامی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ایک وکٹ اکشر پٹیل کے کھاتے میں گئی۔ بھارت نے اپنی پہلی اننگز میں 400 رنز بنائے اور آسٹریلیا پر 223 رنز کی برتری حاصل کی۔
ہندوستانی گیند بازوں نے ہفتہ کو ناگپور کے کرکٹ اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کو دوسری اننگز میں 91 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی ہے۔ کینگرو ٹیم کی طرف سے اسٹیو اسمتھ نے سب سے زیادہ 24 رنز بنائے۔ مارنس لابو شین نے 17 رنز بنائے۔ اس کے برعکس ڈیوڈ وارنر اور ایلکس کیری 10-10 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔ بھارتی اسپنر روی چندرن ایشون نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ محمد شامی اور رویندر جڈیجہ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ اکشر پٹیل نے ایک وکٹ حاصل کی۔
رویندر جڈیجہ نے 70 رنز بنائے
اس سے قبل بھارت کی پہلی اننگز 400 رنز پر ختم ہوئی تھی۔ ایسے میں میزبان ٹیم کو پہلی اننگز میں 223 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔ کپتان روہت شرما نے 120، اکشر پٹیل نے 84 رنز بنائے۔ رویندر جڈیجہ نے 70 اور محمد شامی نے 37 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔ آسٹریلیا کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے ٹوڈ مرفی نے 7 وکٹیں حاصل کیں۔ آسٹریلیا کی پہلی اننگز 177 رنز تک محدود رہی۔
-بھارت ایکسپریس
ریلائنس کے ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس فارآرل (ای ایس اے) پروگرام کے تحت ہے ہیملیزونڈرلینڈ کے…
کارنیول میں اسکول کے طلباء نے بہت سے تفریحی کھیلوں، تفریحی سرگرمیوں، مختلف آرٹ اینڈ…
بنگلہ دیش کے خارجہ امور کے مشیر توحید حسین نے کہا کہ ’’ہم نے ہندوستانی…
مہاراشٹر کے تشدد سے متاثرہ پربھنی کا دورہ کرنے کے بعد لوک سبھا میں اپوزیشن…
سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے…
ونود کامبلی نے 1991 میں ہندوستان کے لیے ون ڈے کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا۔…