علاقائی

Chitrakoot: جیل میں بند ایم ایل اےعباس انصاری سے ملنے پہنچی نکہت انصاری،پولیس نے کیا گرفتار

Chitrakoot: اتر پردیش کے چترکوٹ ضلع کی جیل میں بند مافیا مختار انصاری کی بہو  نکہت  انصاری  کو پولس نے گرفتار کر لیا ہے۔ وہ اپنے شوہر ایم ایل اے عباس انصاری سے ملنے جیل پہنچی تھی۔ بتایا جا رہا ہے کہ اان کے پرس سے دو موبائل فون سمیت دیگر ممنوعہ اور قابل اعتراض اشیاء برآمد ہونے کا دعوی  کیا گیا ہے۔ساتھ ہی ان کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرلی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق نکہت انصاری چترکوٹ جیل میں بند عباس انصاری سے ملنے پہنچی تھی۔اطلاعات کے مطابق جیل سپرنٹنڈنٹ کے افس کے بگل والے روم میں ملے عباس انصاری اور ان کی بیوی نکہت انصاری ۔ میاں بیوی ڈپٹی جیلر کے کمرے میں مل رہے تھے۔ انتظامیہ کو اس کا پتہ چل گیا۔ جس کے بعد ضلع مجسٹریٹ اور پولیس سپرنٹنڈنٹ نے جیل پر چھاپہ مارا۔

بتایا جا رہا ہے کہ جیل انتظامیہ کی ملی بھگت سے نکہت غیر قانونی طریقے سے اپنے شوہر سے ملنے آئی تھیں۔ پولیس نے جب نکہت  انصاری کے پرس کی تلاشی لی تو اس میں سے دو موبائل فون اور دیگر کئی قابل اعتراض چیزیں برآمد ہوئیں۔ الزام ہے کہ نکہت  جیل میں موبائل فون لے کر جا رہی تھی۔ گرفتاری کے بعد پولیس نے نکہت کا موبائل بھی قبضے میں لے لیا ہے۔ نکہت انصاری کو حراست میں لے کر تفتیش کی جارہی ہے۔ ۔نکہت انصاری کو کسی خفیہ جگہ پر رکھا گیا ہے ۔ غورطلب ہے کہ ای ڈی نے منی لانڈرنگ کیس میں عباس انصاری کو گرفتار کیا تھا۔

جیل کی طرف سے مقدمہ درج

ڈی جی جیل آنند کمار نے بتایا کہ اس سلسلے میں کوتوالی نگر کاروی میں عباس انصاری کی بیوی نسبت کے ساتھ ساتھ جیل سپرنٹنڈنٹ اشوک ساگر اور دیگر متعلقہ جیل اہلکاروں کے خلاف آئی پی سی اور انسداد بدعنوانی ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ نکہت انصاری سے بھی پوچھ گچھ جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جیل انتظامیہ کی غفلت پر بھی انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔

 تفتیش ڈی آئی جی جیل پریاگ راج شیلیندر کمار کو سونپی گئی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ جانچ رپورٹ آنے کے بعد چترکوٹ جیل میں غفلت برتنے والے پولس اہلکاروں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

-بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

UP Politics: وزیر داخلہ امت شاہ کی تنقید کرنا آرایل ڈی کے لیڈران کو پڑا بھاری! جینت چودھری نے کی کارروائی

راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…

1 hour ago

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

3 hours ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

3 hours ago