سیاست

Arvind Kejriwal Bail: سی ایم اروند کیجریوال کی ضمانت پرعدالت نے محفوظ رکھا فیصلہ، ای ڈی نے 21 مارچ کو کیا تھا گرفتار

دہلی کی عدالت نے دہلی کے وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے قومی کنوینر اروند کیجریوال کی درخواست ضمانت پر اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ 19 جون کو سی ایم کیجریوال کے وکیل نے ضمانت کی دلیل دی اور کہا کہ سی ایم کو حراست میں رکھنے کا کوئی جوازنہیں ہے۔

خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق عدالت میں جرح کے دوران سی ایم کیجریوال کے وکیل نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے خلاف پورا کیس بیانات پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا، ”یہ بیانات ان لوگوں کے ہیں ۔جنہوں نے خود کو قصوروار تسلیم کیا ہے۔ وہ سنت نہیں  ہیں ۔ “وہ ایسے  لوگ نہیں ہیں جو صرف داغدار ہیں، لیکن ایسا لگتا ہے کہ ان میں سے کچھ کو گرفتار کیا گیا، ان سے ضمانت  دینے اور معاف کردینے کا وعدہ کیا گیا ۔”

قابل ذکر بات یہ ہے کہ ای ڈی کی طرف سے ہوئے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل (اے ایس جی) ایس وی راجو نے ضمانت کی درخواست کی مخالفت کی۔ اس کے بعد آج راؤز ایونیو کورٹ کے جج نیائےبندو کی عدالت میں بھی سماعت ہوئی اور ای ڈی نے تفصیلی دلائل دیے۔

سی ایم کیجریوال 3 جولائی تک عدالتی حراست میں

اس سے پہلے بدھ کو خصوصی جج نیائے بندو نے اروند کیجریوال کی عدالتی تحویل میں 3 جولائی تک توسیع کر دی۔ انہیں تہاڑ جیل سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے عدالت میں پیش کیا گیا۔

آپ کو بتا دیں کہ سی ایم کیجریوال کو ای ڈی نے 21 مارچ کو دہلی ایکسائز پالیسی معاملے میں گرفتار کیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے گرفتاری کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا۔ ادھر عدالت نے طویل سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔ اس کے علاوہ 10 مئی کو سی ایم کیجریوال کو لوک سبھا انتخابات میں مہم چلانے کے لیے 21 دن کے لیے عبوری ضمانت دی گئی تھی۔ سی ایم نے 2 جون کو دوبارہ سرینڈرکردیا۔ تب سے وہ تہاڑ جیل میں ہیں۔

بھارت ایکس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

UP 34 IAS Officers Transfer: اتر پردیش میں بڑا انتظامی ردوبدل، 34 آئی اے ایس افسران کے تبادلے، 14 اضلاع کو ملے نئے ڈی ایم

اتر پردیش میں پیر کی دیر رات بڑا انتظامی ردوبدل کیا گیا۔ حکومت نے 34…

41 minutes ago

National Film Awards Ceremony: صدر جمہوریہ دروپدی مرمو ایکتا نگر پہنچیں، منگل کو 72ویں نیشنل فلم ایوارڈز تقریب میں ہوں گی شریک

صدر جمہوریہ مختلف زمروں کے فاتحین کو دیں گی قومی فلم ایوارڈ، تقریب میں بالی…

2 hours ago

Hanuman Ansh: رام للا کے درشن کے بعد جذباتی ہوئیں ’ہنومان انش‘ کی پروڈیوسر انوپریا ناگر، میڈیا پارٹنر ’بھارت ایکسپریس‘ کا ادا کیا شکریہ

فلم ’ہنومان انش‘ کی کامیابی کے بعد پروڈیوسر انوپریا ناگر ایودھیا پہنچیں، جہاں انہوں نے…

2 hours ago

Amaze Award 2026: بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی اپیندر رائے کو امیز ایوارڈ 2026 سے نوازا جائے گا، کوی سمیلن اور مشاعرے کا ہوگا انعقاد

’ہندی میری جان 2026‘ کے دوسرے ایڈیشن میں 22 ستمبر کو انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر…

2 hours ago

Sonia Gandhi Electoral Roll Matter: سونیا گاندھی کے ووٹر لسٹ معاملے میں ریویژن پٹیشن منظور، 29 ستمبر کو ہوگی دوبارہ سماعت

راؤز ایونیو کورٹ کے پرانے حکم کو منسوخ کرکے معاملہ دوبارہ مجسٹریٹ عدالت بھیجا گیا،…

2 hours ago