بھارت ایکسپریس۔
نیٹ پیپرلیک پرتنازعہ مزید گہرا ہوتا جا رہا ہے۔ ایک طرف یہ معاملہ جہاں ملک کی عدالت عظمیٰ میں زیرالتوا ہے۔ وہیں، دوسری طرف اس معاملے کی جانچ کا دائرہ بھی بڑھ رہا ہے۔ پٹنہ کے ایک طالب علم نے پیپرلیک کی بات قبول کی ہے۔ اس درمیان معاملے میں سیاسی پہلو بھی آگیا ہے۔ بہارکے نائب وزیراعلیٰ وجے سنہا نے لالوفیملی پرسنگین الزام لگائے ہیں۔ وجے سنہا نے دعویٰ کیا ہے کہ پیپرلیک کے تارتیجسوی یادوکے پرسنل سکریٹری سے جڑے ہیں۔
نیٹ پیپرلیک معاملے پربہارکے نائب وزیراعلیٰ وجے سنہا نے بڑا دعویٰ کیا۔ وجے سنہا نے کہا کہ نیٹ پیپرلیک کے ملزم سکندریادویندو کے لئے بہارکے سابق نائب وزیراعلیٰ تیجسوی یادوکے قریبی، ان کے پرسنل سکریٹری نے گیسٹ ہاؤس بک کروایا تھا۔ وجے سنہا نے کہا کہ تیجسوی یادوکے سکریٹری پریتم یادوکے کہنے پرسکندرکے لئے گیسٹ ہاؤس بک کیا گیا تھا۔
وجے سنہا نے کیا بڑا دعویٰ
نائب وزیراعلیٰ وجے سنہا نے دعویٰ کیا کہ بہارکے سابق نائب وزیراعلیٰ تیجسوی یادو کے پی اے پریتم کمار کے کہنے پرنیٹ پیپرلیک کے ملزم سکندر یادویندو کے نام پراین ایچ آئی کے گیسٹ ہاؤس میں بکنگ ہوئی تھی۔ وجے سنہا نے پریس کانفرنس میں جانکاری دی کہ پریتم کمار نے گیسٹ ہاؤس کی بکنگ کے لئے پہلے یکم مئی کو 9 بج کر 7 منٹ اور پھر 4 مئی کو دوبار فون کئے۔
دباؤ بناکر کرائی بکنگ
وجے سنہا نے مزید بتایا کہ افسران نے کہا کہ انہوں نے دباؤ بناکر گیسٹ ہاؤس کی بکنگ کرائی۔ پہلے دن ان کے فون کو سیریس نہیں لیا گیا تھا۔ ساتھ ہی نائب وزیراعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ گیسٹ ہاؤس میں رکنے کے لئے کوئی الاٹمنٹ لیٹرنہیں تھا، لیکن لوگ وہاں پر رکے تھے۔ حالانکہ وجے سنہا سڑک تعمیرمحکمہ کے وزیربھی ہیں اوریہ گیسٹ ہاؤس بھی ان کے ماتحت آتا ہے۔ اس کے ساتھ سڑک کی تعمیرکا محکمہ پہلے تیجسوی یادو کے پاس تھا۔
افسران کو کیا معطل
افسران نے بتایا کہ تیجسوی یادو کے پرسنل سکریٹری پریتم کا روم بک کرانے کے لئے کال آئی تھی۔ سکندر یادویندو کے نام سے کمرہ بک کرانے کے لئے فون آیا تھا۔ اسی کے ساتھ وجے سنہا نے پریس کانفرنس میں ہی پی ڈبلیو ڈی کے تینوں افسران کو معطل کردیا۔ افسران پر الزام ہے کہ بغیرالاٹمنٹ کے انہوں نے سکندر یادویندو کو کیسے ٹھہرنے کا حکم دیا اور ایک ہفتے سے چل رہی خبروں کے بعد بھی یہ خاموش کیوں تھے؟
سخت ایکشن لینے کا دعویٰ
وجے سنہا نے پریس کانفرنس میں کہا کہ گزشتہ ایک سال کے اندر این ایچ آئی اور دوسرے ضلع کے سبھی گیسٹ ہاؤس میں کون کون ٹھہرا ہے، اس کی تفصیل طلب کی جارہی ہے۔ ساتھ ہی وجے سنہا نے کہا کہ اگر تیجسوی یادو کے پی اے پریتم کمارنے یہاں پر لوگوں کو ٹھہروایا ہے تو ان کے خلاف بھی کارروائی کی جئے گی۔
بھارت ایکسپریس۔
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور