بھارت ایکسپریس۔
Pakistani Terrorist Killed: جموں وکشمیر میں بدھ (19 جون) کودوپاکستانی دہشت گردوں کوسیکورٹی اہلکاروں نے ہلاک کردیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے سیکورٹی اہلکاروں پرحملہ کردیا تھا، جس کے بعد جوابی کارروائی میں دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔ ہندوستانی فوج کے بریگیڈیئردیپک موہن نے اس کی جانکاری دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مارے گئے دہشت گرد پاکستان کی دہشت گرد تنظیم لشکرطیبہ سے وابستہ تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ انکاؤنٹرمیں ہلاک ہوا ایک دہشت گرد 2020 سے ہی کشمیر وادی میں سرگرم تھا۔
دراصل، سیکورٹی اہلکاروں کوجانکاری ملی تھی کہ بارہمولہ ضلع کے سوپورمیں دہشت گرد چھپے ہوئے ہیں، جس کے بعد جوان وہاں پہنچے اورانہوں نے دہشت گردوں کی تلاش شروع کردی۔ مقامی لوگوں کو وہاں سے ہٹایا گیا اورپھردہشت گردوں کوتلاش کیا جانے لگا۔ تبھی دہشت گردوں نے حملہ کردیا۔ اس دوران کی گئی جوابی کارروائی میں دوپاکستانی دہشت گرد مارے گئے، جبکہ ایک پولیس اہلکاراورفوج کا ایک جوان بھی زخمی ہوا۔ دونوں کا اسپتال میں علاج چل رہا ہے اور فی الحال ان کی حالت مستحکم ہے۔
لشکرطیبہ سے وابستہ تھے دونوں دہشت گرد
بریگیڈیئردیپک موہن نے جمعرات (20 جون) کوبتایا، “گزشتہ کچھ دنوں سے سیکورٹی اہلکاروں کوسوپورکے رفیع آباد علاقے میں کچھ دہشت گردوں کی آمدورفت کی اطلاع مل رہی تھی۔ 19 جون کوہمیں جموں وکشمیرپولیس سے خصوصی جانکاری ملی کہ دہشت گردوں کو ہادی پورہ گاؤں کے ایک گھرمیں دیکھا گیا۔ اس اطلاع کے بعد ہندوستانی فوج، سی آرپی ایف اورجموں وکشمیرپولیس نے جوائنٹ کاؤنٹرٹیرر آپریشن چلایا اورعلاقے کوگھیرلیا گیا۔”
دیپک موہن نے مزید بتایا، “سیکورٹی اہلکاروں نے گھروں میں موجود شہریوں کومحفوظ باہرنکالا۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے سیکورٹی اہلکاروں پرگولی باری کی اورجوابی کارروائی میں دو دہشت گردوں کو مارگرایا گیا۔ مارے گئے دہشت گردوں کے نام عثمان اور عمر ہیں، جو پاکستان کے رہنے والے تھے اورلشکرطیبہ سے وابستہ تھے۔” انہوں نے کہا، “دہشت گرد عثمال سال 2020 سے کشمیروادی میں سرگرم تھا۔ اس کے پاس سے بڑی مقدار میں ہتھیاراورگولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ سبھی آپریشن میں ہمیں کشمیرکے لوگوں کا تعاون ملا ہے۔”
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…