چھتیس گڑھ کے نائب وزیر اعلی ارون ساؤ نے ونیش پھوگاٹ اور بجرنگ پونیا کے کانگریس میں شامل ہونے پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ ان سے جب پوچھاگیا کہ ونیش نے الزام لگایا کہ جب انہیں سڑکوں پر گھسیٹا جا رہا تھا تو بی جے پی کے علاوہ ہر پارٹی ان کے ساتھ کھڑی تھی۔ اس پر ارون ساؤنے کہا کہ اس معلوم ہوتاہے کہ ونیش پھوگاٹ اور بجرنگ پونیا کن کے ہاتھ کھیل رہے ہیں۔ صاف نظر آرہا ہے کہ وہ کانگریس کی گود میں کھیل رہے تھے۔ بی جے پی ہمیشہ انصاف کے حق میں کھڑی ہوتی رہی ہے۔ بی جے پی ہمیشہ انصاف کے حق میں کھڑی ہوتی ہے۔
ڈپٹی سی ایم ارون ساؤونے مزید کہا کہ کھلاڑیوں کے الزامات بالکل بے بنیاد ہیں اور وہ سیاسی بنیادوں پر بیانات دے رہے ہیں۔ آج جب وہ کانگریس کی امیدوار (ونیش پھوگاٹ) بنی ہیں، تو یہ بتاتاہے کہ ان کی ذہنیت اور سوچ کیا ہے۔
کانگریس میں شامل ہونے کے بعد ونیش پھوگاٹ نے کیا کہا؟
کانگریس میں شامل ہونے کے بعد ونیش پھوگاٹ نے ایکس پر پوسٹ کیا اور لکھا کہ کانگریس پارٹی نے ہمیشہ خواتین اور کھلاڑیوں کے حقوق اور آواز کو مضبوطی سے اٹھایا ہے۔ اس نظریے سے متاثر ہو کر میں ملک اور ریاست کے کھلاڑیوں اور خواتین کی بہتری کے لیے کانگریس کے ساتھ کام کرنے کا پختہ عزم کرتی ہوں۔ میرا مقصد اس سمت میں مثبت تبدیلیاں لانا اور اس سب میں پیدا ہونے والے مسائل کے حل کو یقینی بنانا ہے۔
بجرنگ پونیا نے بھی ردعمل ظاہر کیا
کانگریس میں شمولیت کے بعد بجرنگ پونیا نے کہا کہ ہماری شمولیت سے پارٹی یقینی طور پر مضبوط ہوگی کیونکہ ہم نے غلط چیزوں کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔ ہراہل وطن کو حق ہے کہ وہ غلط باتوں کے خلاف آواز اٹھائے اور میں اپنے آپ کو خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ میں ایک ایسی جماعت میں شامل ہوا جو ہمیشہ ناانصافی کے خلاف لڑتی ہے۔
بھارت ایکسپریس
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…
دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت اورنوکرشاہی پر کنٹرول سے متعلق کئی موضوعات پر…
ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے ملک کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے اور…
لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…
ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…
بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…