سیاست

Former Delhi Chief Minister Arvind Kejriwal: دہلی کے سابق وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو مل گیا نیا آشیانہ

دہلی کے سابق وزیر اعلی اروند کیجریوال کے گھر کا پتہ آج سے بدل جائے گا۔ ان کا نیا پتہ Lutyens دہلی میں بنگلہ نمبر 5 ہوگا۔ اروند کیجریوال اپنے خاندان کے ساتھ اس بنگلے میں رہیں گے۔ یہ بنگلہ عام آدمی پارٹی کے ہیڈ کوارٹر کے قریب ہے۔ 5 فیروز شاہ روڈ پر واقع یہ بنگلہ باضابطہ طور پر پنجاب سے پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی اشوک متل کو الاٹ کیا گیا تھا۔ اس سے پہلے کیجریوال شمالی دہلی کے سول لائنز میں 6 فلیگ اسٹاف روڈ پر واقع سی ایم ہاؤس میں رہ رہے تھے۔

کیجریوال 6 فلیگ اسٹاف روڈ پر واقع مکان خالی کریں گے

 ایکسائز کیس میں سپریم کورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد وزیراعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ اس کے بعد یہ بنگلہ نئی سی ایم آتشی کو الاٹ کر دیا گیا۔ اس لیے اروند کیجریوال کو یہ بنگلہ کو خالی کرنا پڑا۔ کیجریوال اپنی اہلیہ، بچوں اور اپنے والدین کے ساتھ 6 فلیگ اسٹاف روڈ پر واقع رہائش گاہ پر رہتے تھے۔ اس بنگلے میں تزئین و آرائش کے کام پر بی جے پی نے کجریوال کی شدید تنقید کی تھی۔ اس کی تزئین و آرائش میں مبینہ بے ضابطگیوں کی وجہ سے اسے “شیش محل” کا نام دیا گیا۔

پانچ ماہ سے زیادہ جیل میں رہے

تہاڑ جیل سے رہا ہونے کے بعد کیجریوال نے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کر کے سب کو حیران کر دیا۔ وہ شراب گھوٹالہ کے سلسلے میں پانچ ماہ سے زیادہ تہاڑ جیل میں بند تھے۔ مستعفی ہونے کے اپنے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ وہ اگلے سال فروری میں متوقع دہلی اسمبلی انتخابات میں عوام سے “ایمانداری کا سرٹیفکیٹ” حاصل کرنے کے بعد ہی دوبارہ وزیر اعلیٰ بنیں گے۔

سسودیا نے متھرا روڈ پر واقع بنگلہ چھوڑا

دوسری طرف  سابق نائب وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے رہنما منیش سسودیا نے اپنے خاندان کے ساتھ متھرا روڈ پر واقع AB-17 بنگلہ چھوڑدیا، جو پہلے انہیں دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر الاٹ کیا گیا تھا۔ مارچ 2023 میں ایکسائز پالیسی کیس میں سسودیا کی گرفتاری کے بعد یہ بنگلہ دہلی حکومت کے وزیر اور اب وزیر اعلیٰ آتشی کو الاٹ کیا گیا تھا۔ وزیر اعلی بننے کے بعد بھی  آتشی اپنےکالکاجی اسمبلی حلقہ میں اپنے گھر میں رہتی تھیں، جب کہ سسودیا اور ان کا خاندان متھرا روڈ پر ایک بنگلے میں رہ رہا تھا ۔ آتشی کی نئی رہائش گاہ، جنہیں حال ہی میں ‘Z’ زمرہ کی سیکورٹی فراہم کی گئی ہے، ابھی تک فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ آتشی متھرا روڈ کی رہائش کو برقرار رکھ سکتی  ہیں یا 6  فلیگ اسٹاف روڈ پر واقع بنگلے میں جا سکتی  ہیں۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Nuclear Attack Threat: ایٹمی حملے سے پوری طرح تباہ کرنے کی اس ملک نے دی دھمکی، امریکہ کی بے چینی میں ہوگیا اضافہ

کورین سنٹرل نیوز ایجنسی کے مطابق اس وقت کم جونگ اپنے ملک کی جوہری طاقت…

4 mins ago

Israeli strike cuts off main road to Syria: اسرائیل نے بمباری کےذریعے لبنان اور شام کے درمیان راستہ کو منقطع کردیا،لبنان سے شام نہیں جاسکیں گے لوگ

لبنانی وزیرِ ٹرانسپورٹ نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے سبب لاکھوں لبنانی محفوظ مقام…

14 mins ago

Narhari Jhirwal jumped from the third floor: مہاراشٹر کے ڈپٹی اسپیکر وزارت کی تیسری منزل سے نیچے چھلانگ لگادی،اپنی حکومت کے خلاف کیا انوکھا احتجاج

وہیں دوسری جانب شیوسینا ادھوگروپ کی راجیہ سبھا رکن اور ترجمان پرینکا چترویدی نے کہا…

28 mins ago

Tirupati Laddu Row: سپریم کورٹ نے تروپتی لڈو تنازع پر ایس آئی ٹی تشکیل دی، 5 افسران کریں گے تحقیق

سی بی آئی ڈائریکٹر اس تحقیقات کی نگرانی کریں گے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ…

2 hours ago