سیاست

Maharashtra Assembly Elections 2024: مہاراشٹرا انتخابات میں اے آئی ایم آئی ایم کے ساتھ اتحاد کو لے کر مہا وکاس اگھاڑی میں اختلاف، اویسی کو لگ سکتا ہے جھٹکا

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کے اعلان سے پہلے ہی سیاسی پارٹیاں انتخابات کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ مہایوتی اور مہاوکاس اگھاڑی دونوں اتحادی شراکت داروں کے ساتھ بیٹھ کر سیٹوں کی تقسیم پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔ اس دوران یہ بات چل رہی ہے کہ اسد الدین اویسی کی پارٹی اے آئی ایم آئی ایم مہاوکاس اگھاڑی اتحاد میں شامل ہونا چاہتی ہے۔ ذرائع کے مطابق ادھو ٹھاکرے کا دھڑا شیوسینا (یو بی ٹی) اویسی کی پارٹی کے ساتھ اتحاد کے خلاف ہے۔

شیوسینا (یو بی ٹی) نے یہ دلیل دی

شیو سینا (یو بی ٹی) کی دلیل ہے کہ مہاوکاس اگھاڑی میں پہلے ہی کافی بھیڑ ہے۔ کانگریس کے علاوہ این سی پی (شرد پوار کا دھڑا)، شیو سینا (یو بی ٹی)، سماج وادی پارٹی اور کمیونسٹ پارٹی کی دونوں پارٹیاں، شیتکاری کامگار پکش ، ریپبلکن تنظیم مہاوکاس اگھاڑی میں شامل ہیں۔ ایسے میں نئی ​​پارٹی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

اویسی کی پارٹی نے اتحاد کی بات کی

آپ کو بتاتے چلیں کہ اسد الدین اویسی کی پارٹی نے کانگریس اور این سی پی (ایس پی) کے ساتھ اتحاد کی تحریر دی  ہے۔ لیکن اب تک کانگریس اور این سی پی (ایس پی) نے اس تجویز کو نہ تو قبول کیا ہے اور نہ ہی مسترد کیا ہے۔ مہواکاس اگھاڑی کی جماعتوں میں اتفاق رائے نہ ہونے کی وجہ سے اے آئی ایم آئی ایم کو جھٹکا لگ سکتا ہے۔

اویسی کی پارٹی نے مہاوکاس اگھاڑی کو 28 سیٹوں کی فہرست دی ہے

ذرالئع کے مطابق اویسی کی پارٹی نے مہاوکاس اگھاڑی کو 28 سیٹوں کی فہرست دی ہے۔ یہ تمام 28 سیٹیں مسلم اکثریتی علاقوں کی ہیں،مسلم ووٹر یہاں فیصلہ کن کردار ادا کرتے ہیں۔ اویسی کی پارٹی ان تمام سیٹوں پر الیکشن لڑنا چاہتی ہے۔ پارٹی نے کہا کہ اگر اتحاد ہوتا ہے تو وہ مہا وکاس اگھاڑی کے اتحادیوں کے لیے کچھ سیٹیں چھوڑنے کے لیے بھی تیار ہے۔

اویسی کی پارٹی یہاں سے الیکشن لڑنا چاہتی ہے

دھاراوی، بائیکلہ، ممبا دیوی، ورسووا، اندھیری ویسٹ، چاندیوالی، مانکھرد، انوشکتی نگر، کرلا، کلینا، باندرہ ایسٹ، باندرہ ویسٹ، بھیونڈی ویسٹ، بھیونڈی ایسٹ، ممبرا-کالوا، دھولے، مالیگاؤں سنٹرل، پونے چھاؤنی، شولاپور سنٹرل اکوٹ ، بالاپور، اکولا ویسٹ، واشیم، امراوتی، ناندیڑ نارتھ، ناندیڑ سنٹرل، اورنگ آباد سنٹرل اور اورنگ آباد ایسٹ۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ مہاراشٹر اسمبلی کے انتخابات اس سال نومبر کے آخر یا دسمبر تک ہو سکتے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے بھی ریاست کا دورہ کیا ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ جلد ہی الیکشن کی تاریخ کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔

بھارت ایکسپریس

مہاراشٹرا انتخابات میں اے آئی ایم آئی ایم کے ساتھ اتحاد کو لے کر مہا وکاس اگھاڑی میں اختلاف، اویسی کو لگ سکتا ہے جھٹکا

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

2 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

3 hours ago