سیاست

BSP Candidate List: بی ایس پی نے امیدواروں کی تیسری لسٹ کی  جاری، بی ایس پی نے لکھنؤ سے سرور ملک اور متھرا سےسریش سنگھ کو اپنا امیدوار بنایا

بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے لیے اپنے امیدواروں کی تیسری لسٹ جاری کر دی ہے۔ بی ایس پی نے اس لسٹ  میں 12 امیدواروں کو ٹکٹ دیا ہے۔ جس میں بی ایس پی نے لکھنؤ سے سرور ملک اور متھرا سیٹ سے سریش سنگھ کو اپنا امیدوار قرار دیا ہے۔

بی ایس پی نے غازی آباد سے نند کشور پنڈیر، علی گڑھ سے ہتیندر کمار عرف بنٹی اپادھیائے، مین پوری سے گلشن دیو شاکیہ، کھیری سے انشے کالرا راکی ​​جی، اناؤ سے اشوک کمار پانڈے، موہن لال گنج سے راجیش کمار عرف منوج پردھان، کنوج  سے عمران بن ظفر ،کوشامبی سے شبھ  نارائن، لال گنج سے اندو چودھری اور مرزا پور سیٹ سے منیش ترپاٹھی کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔

بی ایس پی نے اپنی لسٹ میں متھرا سیٹ کے لیے اپنے امیدوار کو تبدیل کیا ہے، کمل کانت اپمنیو کا ٹکٹ منسوخ کرنے کے بعد اب بی ایس پی نے سریش سنگھ کو میدان میں اتارا ہے۔ ہیما مالنی اس وقت متھرا سے بی جے پی کی ایم پی ہیں۔بی جے پی نے اس بار بھی انہیں ٹکٹ دیا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ سریش سنگھ ہیما مالنی کی جیت کی ہیٹ ٹرک کو روک پائیں گے یا ہیما مالنی متھرا سیٹ سے جیت کی ہیٹ ٹرک کریں گی۔

منیش ترپاٹھی کو مرزا پور سیٹ سے امیدوار بنایا گیا

بی ایس پی نے سرور ملک کو بی جے پی رکن پارلیمنٹ اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے خلاف لکھنؤ سیٹ سے اپنا امیدوار بنایاہے۔ اس کے علاوہ پارٹی نے منیش ترپاٹھی کو پوروانچل کی مرزا پور سیٹ سے اپنا امیدوار قرار دیا، جو مرکزی وزیر اور اپنا دل (ایس) سپریمو انوپریہ پٹیل کی سیٹ ہے۔

ایس پی کے گڑھ مین پوری سے گلشن دیو شاکیا کا ٹکٹ

اس کے علاوہ بی ایس پی نے سماج وادی پارٹی کے گڑھ مین پوری سے گلشن دیو شاکیا کو ایس پی ایم پی ڈمپل یادو کے خلاف میدان میں اتارا ہے۔ بی ایس پی نے غازی آباد سے نند کشور پنڈر کو ٹکٹ دیا ہے۔ بی ایس پی بغیر کسی اتحاد کے یوپی میں انتخابی میدان میں ہے اور پارٹی نے 80 میں سے کئی سیٹوں پر اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان بھی کر دیا ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Jamia Protest: جامعہ ملیہ اسلامیہ کا بڑا فیصلہ، 12 جنوری تک کیمپس بند، آن لائن ہوں گی کلاسیں، گھر بیٹھے ہوں گے سمسٹر امتحانات

کیمپس کے حالات اور طلبہ کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے جامعہ ملیہ اسلامیہ نے…

19 minutes ago

Maharasthra MLC Election Result: بی جے پی کو جھٹکا، ناگپور گریجویٹ سیٹ پر کانگریس کی جیت، ابھیجیت ونجاری پھر بنے ایم ایل سی

ابھیجیت ونجاری نے 2020 میں مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) کے امیدوار کے طور…

55 minutes ago

Heavy Rainfall Alert: ملک کی 23 ریاستوں میں بارش اور آندھی کا الرٹ، 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں ہوائیں

مانسون کی واپسی کے فوراً بعد محکمہ موسمیات (IMD) کے حوالے سے شدید طوفان، بارش…

1 hour ago

A Vision for Mumbai’s Future Gateway: ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل 1 کی ازسرنو تعمیر، 60 سال پرانی عمارت کی جگہ بنے گا جدید ’گیٹ وے‘

دسمبر 2030 تک نیا ٹرمینل تیار کرنے کا منصوبہ، سالانہ 2 کروڑ مسافروں کو سنبھالنے…

11 hours ago