Milind Deora Resigns: راہل گاندھی کی نیائے یاترا سے پہلے مہاراشٹر میں کانگریس پارٹی کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ کانگریس لیڈر ملند دیورا نے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے اس با ت کی اطلاع سوشل میڈیا کے ذریعے دی۔ انہوں نے ایک پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ایک اہم باب ختم ہو گیا ہے۔
کانگریس کے سابق رہنما نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لکھا “55 سال پرانا رشتہ ختم ہو رہا ہے۔ میں تمام رہنماؤں، ساتھیوں اور کارکنوں کا گزشتہ برسوں میں ان کی بے لوث حمایت کے لیے شکر گزار ہوں۔”
شنڈے کے خیمے میں ہوئے شامل
ملند دیورا آج 14 جنوری کو ایکناتھ شندے کے دھڑے کی شیوسینا میں شامل ہوں گے۔ ان کی شمولیت وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر ہو گی۔ حالانکہ اس طرح کی قیاس آرائیاں پہلے بھی کی جا رہی تھیں کہ وہ کانگریس چھوڑ کر شندے سینا میں شامل ہو جائیں گے۔لیکن ایک دن پہلے ہی انہوں نے ان قیاس آرائیوں کو مسترد کر دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ‘نتیش بابو کی ذہنی اور جسمانی حالت ٹھیک نہیں…’ انڈیا کا کنوینر نہ بننے پر سابق مرکزی وزیر آر سی پی سنگھ کا طنز
CWC کا مشترکہ خزانچی بنایا گیا تھا
حال ہی میں جب کانگریس ورکنگ کمیٹی کا اعلان کیا گیا تو پارٹی صدر ملکارجن کھڑگے نے ملند دیورا کو مشترکہ خزانچی کی ذمہ داری سونپی تھی۔لیکن کچھ دنوں بعد انہوں نے استعفیٰ دے دیا اور کانگریس پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔ ملند دیورا کی کانگریس چھوڑنے کی وجہ انڈیا اتحاد کو بتایا جا رہا ہے۔
بھارت ایکسپریس
کھرگے نے کہا کہ جھارکھنڈ میں پی ایم مودی کی تقریر ایک جملہ ہے۔ ان…
جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات سے پہلے ملک کی سب سے بڑی جانچ ایجنسی سینٹرل بیورو…
یو پی مدرسہ ایکٹ کو برقرار رکھتے ہوئے ، سپریم کورٹ نے توثیق کردی ہے…
قرآن کانفرنس میں احکام قرآن کی خلاف ورزی کیوں ؟ کیا مراقبہ کے لحاظ سے…
سی ایم ای پونے، 1943 میں قائم ایک باوقار ملٹری انسٹی ٹیوٹ، اس منفرد تقریب…
نیشنلسٹ موومنٹ کے رہنما دیولت باہسیلی نے کہا کہ "اگر دہشت گردی کا خاتمہ ہو…