سیاست

Azam Khan:اعظم خان اور ان کے بیٹے عبداللہ اعظم نے دلیل دی کہ انہیں یوپی میں انصاف نہیں ملے گا

Azeem Khan:سماج وادی پارٹی کے لیڈر اور رام پور کے سابق  ایم ایل اے اعظم خان کو سپریم کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے ۔ سپریم کورٹ نے اترپردیش سے باہر ان کے کیس کو  منتقل (ٹرانسفر )کرنے و الی درخواست کو خارج کردیا ہے۔ کورٹ کا کہنا ہے کہ ایسا نہیں ہے کہ اترپردیش میں انہیں انصاف نہیں ملے گا۔ اعظم خان او ر ان کے بیٹے عبداللہ نے اپنی درخواست میں کہا تھا کہ یوپی کی عدالت میں ان سے جڑے جتنے بھی معاملے چل رہے ہیں۔ انہیں کسی دوسرے ریاست میں منتقل کردیا جائے ۔

سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے اعظم خان کو ہائی کورٹ جانے کے لئے کہا۔ ساتھ ہی ہائی کورٹ کو اعظم خان کے مقدمات کی سماعت جلد کرنے کی ہدایت کی۔ اپنی درخواست میں اعظم خان اور عبداللہ اعظم نے دلیل دی کہ انہیں یوپی میں انصاف نہیں ملے گا۔ اس پر سپریم کورٹ نے کہا کہ سپریم
کورٹ کے پاس اس معاملے میں مداخلت کی کوئی وجہ نہیں ہے۔

 یہ بھی  پڑھیں: اعظم خان کوہیٹ اسپیچ معاملہ میں ٹھہرایا گیا قصوروار

اعظم خان کی قانونی مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ اس سے پہلے نفرت انگیز تقریر کرنے کے الزام میں ایس پی لیڈر اعظم خان کے خلاف شہزاد نگر تھانے میں درج مقدمے کی سماعت منگل کو عدالت میں ہوئی۔ اس کیس کے گواہ انسپکٹر انوراگ چودھری نے اپنا بیان ریکارڈ کرایا تھا۔ ان کی گواہی مکمل ہونے کے بعد اب اس کیس کی اگلی سماعت 05 جنوری کو ہوگی۔ اس کیس میں الزام لگایا گیا تھا کہ انہوں نے آئینی عہدوں پر بیٹھے لوگوں اور افسران کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کیا تھا۔ اس مقدمے کی رپورٹ فیصل خان لالہ نے تھانہ سٹی میں درج کرائی تھی۔

 

-بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

11 minutes ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

37 minutes ago

Census 2027 Centre Amends Rules: مردم شماری کے قواعد میں ترمیم، پرائیویٹ اسکولوں کے عملے پر کیا پڑے گا اثر؟

مرکزی حکومت نے مردم شماری کے قواعد 1990 میں ترمیم کرکے نجی اسکولوں کے اساتذہ…

1 hour ago

India-Maldives Relations: ہندوستان نے مالدیپ کی 30 ارب روپے کی کرنسی سویپ سہولت میں توسیع کی درخواست کو دی منظوری

ہندوستان نے مالدیپ حکومت کی 30 ارب روپے کی کرنسی سویپ سہولت میں توسیع کی…

1 hour ago