سیاست

Amit Shah In Jharkhand: اگر ملک میں کوئی حکومت سب سے زیادہ بدعنوان ہے، تو وہ جھارکھنڈ مکتی مورچہ ہے، جھارکھنڈ پہنچ کر امت شاہ نے کیا طنز

اس سال ملک کی کئی ریاستوں میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں، جن میں جھارکھنڈ بھی شامل ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اس کے لیے تیاریاں شروع کر دی ہیں اور پارٹی کے کئی سینئر لیڈر بھی ریاست کا دورہ کر رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں وزیر داخلہ امت شاہ ہفتہ 20 جولائی کو رانچی پہنچے اور کارکنوں سے خطاب کیا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ایک قبائلی وزیر اعلیٰ قبائلیوں کی فکر کرنے کے بجائے لینڈ جہاد اور لوجہاد کو فروغ دے رہے ہیں۔ آنے والے دنوں میں قبائلی آبادی کم ہو رہی ہے۔ حکومت میں آنے کے بعد ہماری حکومت آبادی کے معاملے پر وائٹ پیپر لائے گی۔ دراندازی کی وجہ سے ہماری آبادی کے اندر دراندازوں کو نوکریاں مل رہی ہیں۔

‘ہارنے والے مغرور ہو جاتے ہیں’

انہوں نے کہا کہ ’’جمہوریت میں فتح کے بعد تکبر آتا ہے ،لیکن یہ پہلی بار ہے کہ تکبر ہار کے بعد آگیا ہو۔ کانگریس مغرور ہو گئی۔ اتنا غرور دو تہائی اکثریت سے جیت کر بھی نہیں آتا۔ اس الیکشن میں این ڈی اے کو مکمل  اکثریت ملی اور بی جے پی کو 240 سیٹیں ملی اور پورے  انڈیاتحاد کو اتنی سیٹیں نہیں ملیں۔

بی جے پی کی جیت کی وجہ بوتھ ورکرز ہیں

بی جے پی کارکنوں کی تعریف کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ بی جے پی کی جیت کی وجہ اسٹیج پر بیٹھے لیڈر نہیں بلکہ بوتھ پر موجود کارکن ہیں۔ کانگریس پر حملہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ہار ماننے کو تیار نہیں ہے، کس بات کا گھمنڈ کر رہے ہو؟ اس ملک میں خوشامد کر کے ناانصافی کرنے کا گھمنڈ ہے، اقربا پروری کرنے کا گھمنڈ ہے، 12 لاکھ کروڑ روپے کی کرپشن کرنے کا گھمنڈ ہے۔

’ہیمنت سورین حساب  لے کر آجائیں  ‘

انہوں نے مزید کہا، ’’نریندر مودی نے جھارکھنڈ کو نکسل فری ریاست بنا دیا ہے۔ ہیمنت سورین جی  مرکز میں کانگریس کی حکومت رہی، بی جے پی نے 10 سال حکومت کی۔ حساب  لے  کرآجائیں ۔ کانگریس نے جھارکھنڈ کی ترقی کے لیے 84 ہزار کروڑ روپے دیے تھے۔ نریندر مودی جی نے 10 سالوں میں 3 لاکھ 84 ہزار کروڑ روپے دیئے۔ جھارکھنڈ  کوکسی نے بنایا تو وہ بی جے پی نے بنایا۔

جھارکھنڈ میں گھوٹالے کرنے والی حکومت

جھارکھنڈ کے وزیر اعلی ہیمنت سورین پر اپنا حملہ جاری رکھتے ہوئے، انہوں نے مزید کہا، “اگر ملک میں کوئی حکومت سب سے زیادہ بدعنوان ہے، تو وہ جھارکھنڈ مکتی مورچہ ہے۔ ایک رکن اسمبلی کے گھر سے 300 کروڑ روپے ملے۔ کانگریس پارٹی بدعنوانوں کو ساتھ لے کر چلتی ہے۔ وہ اس شخص کو ٹکٹ دینے جا رہی ہے ،جس کے گھر سے 300 کروڑ روپے ملے ہیں۔ یہ گھوٹالے کرنے والی حکومت ہے، وعدے توڑنے والی حکومت ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

41 minutes ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

1 hour ago