قومی

Jitin Prasad Accident: جتن پرساد سڑک حادثے میں زخمی، سر میں آئی چوٹ، قافلے کی کارسے ٹکرائی وزیر کی گاڑی

Jitin Prasad Accident: مرکزی وزیراوررکن پارلیمنٹ جتن پرساد ایک سڑک حادثے میں زخمی ہوگئے۔ وہ اپنے پارلیمانی حلقہ پیلی بھیت کے دورہ پرتھے۔ اس دوران وزیرکی گاڑی، قافلے میں چل رہی ایک گاڑی سے ٹکراگئی۔ جتن پرساد سمیت رسوئیا اورپرسنل سکریٹری بھی زخمی ہوئے ہیں۔

مرکزی وزیرنے راستے میں حادثے کا شکارہوئی گاڑی کو موقع پرہی چھوڑدیا ہے۔ دوسری گاڑی میں بیٹھ کر پروگرام کے لئے روانہ ہوگئے۔ یہ حادثہ مجھولا-وجٹی روڈ واقع بہرووا گاؤں میں ہوئی۔ جتن پرساد کے سر میں معمولی چوٹ لگی ہے۔ قافلے کی گاڑی تیز رفتارمیں تھی، جس کے سبب زبردست ٹکرہوئی اور کاربری طرح سے حادثے کا شکارہوگئی۔

وزیرکی کارکو کیسے لگی ٹکر؟

دراصل، مرکزی وزیرجتن پرساد اپنے پارلیمانی حلقہ کے دورے پرتھے۔ اس دوران ان کے قافلے میں شامل اسکارٹ کار نے اچانک سے بریک لگائی، ایسے میں جتن پرساد کی گاڑی بھی رک گئی، لیکن پیچھے سے آرہی کاراپنا توازن نہیں برقرار رکھ سی اوران کی کارکو ٹکر ماردی۔ اس حادثہ میں کار کا کافی نقصان پہنچا ہے اور جتن پرساد کو بھی معمولی چوٹ آئی۔ حادثے کے بعد وزیر بہروا کے لئے دوسری کارمیں بیٹھ کر روانہ ہوگئے۔

سیلاب کی چپیٹ میں آنے والے علاقوں کا کر رہے تھے دورہ

اپنے پارلیمانی علاقے میں جتن پرساد سیلاب کی چپیٹ میں آئے گاؤں اورعلاقوں کا دورہ کرنے کے لئے پہنچے تھے۔ قافلے میں ان کے ساتھ بی جے پی کے ضلع صدر سنجیو پرتاپ سنگھ، ایم ایل سی سدھیرگپتا اور رکن اسمبلی پروکتانند کی گاڑیاں بھی شامل تھیں۔ گزشتہ دنوں بھاری بارش کے بعد آئے سیلاب نے علاقے کے کئی گاؤں کو اپنی چپیٹ میں لے لیا، جس سے وہاں کی روزمرزہ کی زندگی کافی متاثرہوگئی ہے۔

بھارت ایکسپریس-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

9 hours ago