پنکج بھاٹیہ ٹی وی کا ایک جانا پہچانا چہرہ ہے۔ انہوں نے کئی ٹی وی شوز میں شاندار کام کیا ہے۔ ان دنوں اداکار پر بہت زیادہ قرض ہو گیا ہے ،جس کی وجہ سے وہ کافی پریشان ہیں۔ قرض کی وجہ سے پنکج کو رات کو نیند بھی نہیں آتی۔ وہ یہ ہے محبتیں میں نظر آئے تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ کورونا کے دنوں میں جس شو سے وہ منسلک تھے اسے مالی مسائل کا سامنا کرنا پڑا اور مالی مجبوریوں کی وجہ سے یہ شو بند کر دیا گیا۔ جس کی وجہ سے انہیں تقریباً ایک سال سے فیس نہیں ملی۔
معاشی مجبوریوں کی وجہ سے ہوا شو بند
پنکج بھاٹیہ نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کرکے اپنے درد کا اظہار کیا تھا۔ اب اداکار نے ٹیلی ٹاک سے گفتگو کے دوران ایک بار پھر اپنی پریشانی کے بارے میں بتائی۔ انہوں نے کہا، ‘میں کووڈ 19 کے دوران ایک شو سے منسلک تھا۔ میکرس مالی بحران کا شکار تھے۔ انہوں نے ایک فلم میں پیسہ لگایا تھا، لیکن اس میں انہیں نقصان اٹھانا پڑا۔ اس کے بعد میں جو شو کر رہا تھا وہ بھی اسی وجہ سے بند ہو گیا۔ اب شو بند ہوئے ایک سال ہو گیا ہے لیکن ابھی تک مجھے فیس نہیں ملی۔
رشتہ داروں سے پیسے لے روزی روٹی چلانی پڑرہی ہے
پنکج بھاٹیہ نے مزید کہا کہ ‘اب ایسا وقت آگیا ہے کہ رشتہ داروں سے پیسے مانگ کر روزی روٹی چلانی پڑرہی ہے۔ میرا قرض بڑھتا جا رہا ہے۔ اگر مجھے رقم ملتی ہے تو اس کا تقریباً 70 فیصد قرض کی ادائیگی میں چلا جائے گا۔ میری میکرس سے اپیل ہے کہ م وہ میرا پیسہ دے دیں۔ ہر بار صرف پیمنٹ کی تاریخ دی جاتی ہے کہ اس دن آجائے گی، لیکن اس تاریخ کو پیمنٹ کبھی نہیں ہوئی۔ پنکج بھاٹیہ کا کہنا ہے کہ ان کی فیس اتنی بھی نہیں ہے کہ اسے ادا کرنا مشکل ہو رہا ہے۔ میں کوئی 50 ہزار والا اداکار نہیں ہوں۔
جان کو خطرے میں ڈال کر کی شوٹنگ
پنکج بھاٹیہ نے مزید بتایا کہ وہ جہاں شوٹنگ کے لیے جاتے تھے وہ گھر سے بہت دور تھا۔ ہزاروں روپے خرچ کر کے روزانہ سفر کرنا مشکل ہوتاتھا۔ پھر میں نے موٹر سائیکل خریدی اور کئی بار حادثے سے بچا۔ مطلب میں اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر شوٹنگ پر جاتا تھا۔ اداکار کا کہنا ہے کہ اگران کے پیسے نہیں ملے تو وہ سنٹا سے بھی شکایت کریں گے۔
بھارت ایکسپریس
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…