سیاست

Enforcement Directorate: اسمبلی انتخابات سےقبل، مغربی بنگال اور جھارکھنڈ میں ای ڈی کے 17 مقامات پر چھاپےماری، جانئے کیا ہے پورا معاملہ

ای ڈی نے غیر قانونی بنگلہ دیشی دراندازی معاملے میں جھارکھنڈ اور مغربی بنگال میں کئی مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔ معلومات کے مطابق ای ڈی نے جھارکھنڈ اور مغربی بنگال میں 17 مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔ یہ معاملہ جھارکھنڈ میں بنگلہ دیشی دراندازی سے متعلق ہے۔

ای ڈی کے جھارکھنڈ دفتر کے افسران دو پڑوسی ریاستوں میں کل 17 مقامات پر تلاشی لے رہے ہیں۔ ای ڈی نے ستمبر میں منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ (پی ایم ایل اے) کے تحت جھارکھنڈ میں کچھ بنگلہ دیشی خواتین کی مبینہ دراندازی اور اسمگلنگ کے معاملے کی تحقیقات کے لیے ایک کیس درج کیا تھا۔ ان پر الزام ہے کہ دراندازی اور اسمگلنگ کے ذریعے مجرمانہ آمدنی حاصل کی گئی ہے۔

این آئی اے نے مارا تھا چھاپہ

پیر 11 نومبر کو این آئی اے نے ملک کی نو ریاستوں میں چھاپے مارے اور بنگلہ دیشیوں اور القاعدہ کے نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کی۔ اس چھاپے میں یہ بات سامنے آئی کہ مشتبہ بنگلہ دیشی القاعدہ کو فنڈنگ ​​کر رہے ہیں اور وہ کس طرح ملک کی اندرونی سلامتی کے لیے خطرہ بن رہے ہیں۔

بی جے پی نے انتخابی مہم کے دوران دراندازی کا معاملہ اٹھایا تھا

وزیر اعظم نریندر مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے دیگر رہنماؤں نے حالیہ انتخابی مہم کے دوران ریاستی حکومت پر ایسی دراندازی کی حوصلہ افزائی کرنے کا الزام لگایا ہے، جس نے قبائلی اکثریتی سنتھل پرگنہ اور کولہان علاقوں کی آبادی کا منظرنامہ تبدیل کر دیا ہے۔

جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں بدھ کو 43 سیٹوں پر ووٹنگ ہوگی، جب کہ دوسرے مرحلے میں 38 سیٹوں پر 20 نومبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ پی ایم ایل اے کی مختلف دفعات کے تحت وفاقی ایجنسی کی طرف سے دائر کی گئی انفورسمنٹ کیس انفارمیشن رپورٹ (یی سی آئی آر) جھارکھنڈ پولیس کی جانب سے جون میں دارالحکومت رانچی کے باریاتو پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی ایف آئی آر پر مبنی ہے۔

بھارت ایکسریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Building collapses in Chandni Chowk: دہلی کے چاندنی چوک میں زیرتعمیر تین منزلہ عمارت منہدم، دو افراد ہلاک، ملبے میں لوگوں کے دبے ہونے کا خدشہ

چاؤڑی بازار میٹرو اسٹیشن کے قریب گلی ستارہ میں پیش آیا حادثہ، فائر بریگیڈ کی…

1 hour ago

Nitin Nabin visits the Gorakhnath Temple: بی جے پی کے قومی صدر نتن نبین نے گورکھ ناتھ مندر میں کی پوجا ارچنا، وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کیا استقبال

گورکھپور دورے کے دوسرے دن مندر پہنچے نتن نبین، تنظیمی عہدیداروں اور سابق ارکان پارلیمنٹ…

2 hours ago