علاقائی

Delhi Air Pollution: بے حد خراب زمرے میں برقرار دہلی کی ہوا، اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 355 کیا گیا ریکارڈ

نئی دہلی: قومی دارالحکومت نئی دہلی میں فضائی آلودگی کی سطح مسلسل بڑھ رہی ہے۔ منگل کے دہلی کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 355 پر ریکارڈ کیا گیا، جو کہ انتہائی خراب زمرے میں آتا ہے۔

مرکزی آلودگی اور کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کے مطابق منگل کی صبح 7:30 بجے تک دہلی میں ہوا کے معیار کا اوسط انڈیکس 355 ریکارڈ کیا گیا، جب کہ دہلی این سی آر کے شہر فرید آباد میں یہ 205، گروگرام میں 234، غازی آباد میں 269، غازی آباد میں 286 تھا۔ گریٹر نوئیڈا اور نوئیڈا میں AQI 235 تھا۔

دارالحکومت دہلی کے 5 علاقوں میں AQI کی سطح 400 سے اوپر ہے، جس میں آنند وہار میں 404، جہانگیر پوری میں 418، منڈکا میں 406، روہنی میں 415، اور وزیر پور میں 424 ہے۔

وہیں، دہلی کے بیشتر دیگر علاقوں میں، اے کیو آئی کی سطح 300 سے 400 کے درمیان بنا ہوا ہے، جس میں علی پور میں 358، اشوک وہار میں 391، آیا نگر میں 347، بوانا میں 393، براڑی کراسنگ میں 374 اے کیو آئی، چاندنی چوک میں 371، متھرا روڈ میں 347، ڈاکٹر کرنی سنگھ شوٹنگ ریلوے میں 345، ڈی ٹی یو میں 364، دوارکا سیکٹر 8 میں 366 اور آئی جی آئی ایئرپورٹ میں 344 اے کیو آئی ریکارڈ کی گئی۔

اس کے علاوہ آئی ٹی او میں 347، جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں 322، لودھی روڈ میں 313، میجر دھیان چند اسٹیڈیم میں 353، مندر مارگ میں 335، نجف گڑھ میں 356، نریلا میں 356، نہرو نگر میں 372، این ایس آئی ٹی دوارکا میں 364، اوکھلا فیز 2 میں 354، پٹپڑ گنج میں 371، پنجابی باغ میں 382، پوشا میں 320، آر کے پورم میں 366، شادی پور میں 361، سری فورٹ میں 342، سونیا وہار میں 380 اور ویویک وہار میں 380 اے کیو آئی بنا ہوا ہے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ اس سے ایک دن پہلے پیر کے روز دہلی میں ہوا کے معیار کا اوسط انڈیکس (AQI) 347 ریکارڈ کیا گیا تھا۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Nana Patekar Death: اداکار نانا پاٹیکر کے انتقال پر ملکارجن کھڑگے، راہل اور پرینکا گاندھی نے کیا افسوس کا اظہار

نانا پاٹیکر نے اپنے تقریباً پانچ دہائیوں پر محیط کریئر میں کئی دمدار اور یادگار…

46 minutes ago

Cricket Was Nana Patekar’s First Love: کرکٹ تھا نانا پاٹیکر کا پہلا پیار، وراٹ کوہلی کے بارے میں کہی تھی دل چھو لینے والی بات

نانا پاٹیکر مراٹھی فلموں میں بھی سرگرم رہے۔ ’نٹ سمراٹ‘ ان کی انتہائی مقبول اور…

3 hours ago

PM Modi to Inaugurate 10th Edition of IMC: ایم مودی آج ’انڈیا موبائل کانگریس‘ کے 10ویں ایڈیشن کا کریں گے افتتاح

آئی ایم سی 2026 میں 9 بڑے شعبوں کو شامل کیا جائے گا، جن میں…

4 hours ago