علاقائی

Etawah News: اٹاوہ میں سرافہ کاروباری کے گھر سے اس کی بیوی اور تین بچوں کی لاشیں برآمد، پولیس کو قتل کا شبہ

اٹاوہ: اتر پردیش کے اٹاوہ شہر میں ایک گھر سے چار لاشیں ملنے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ سٹی تھانے سے سرافہ کاروباری، اس کی بیوی اور 3 بچوں کی لاشیں ملی ہیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سنجے کمار، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس امت کمار سنگھ اور کئی پولیس افسران اور فارنسک ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس کو سرافہ کاروباری مکیش ورما پر چاروں کو زہر دینے کا شبہ ہے۔ واقعے کے بعد مکیش خودکشی کرنے ریلوے اسٹیشن پہنچا تھا، جہاں پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔

مرنے والوں میں مکیش ورما کی 45 سالہ بیوی ریکھا، بڑی بیٹی 18 سالہ بھاویہ ورما، چھوٹی بیٹی 16 سال کی کاویہ، 11 سال کا بیٹا ابھیشت شامل ہیں۔ پولیس نے سرافہ کاروباری مکیش ورما کا لکھا ہوا ایک خودکشی نوٹ بھی برآمد کیا ہے۔ جس کے حوالے سے پولیس جانچ میں مصروف ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق مکیش ورما کا گھر صبح تقریباً 9 بجے سے بند تھا۔ جس کی وجہ سے پولیس یہ اندازہ لگا رہی ہے کہ یہ قتل پیر کے روز ہوا ہے۔ اس کے بعد جب دیر شام مکیش ورما خودکشی کرنے اٹاوہ ریلوے اسٹیشن پہنچا تو اس اجتماعی قتل کی تصدیق ہوگئی۔

اٹاوہ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سنجے کمار نے آدھی رات کو بتایا کہ سرافہ کاروبار سے وابستہ مکیش ورما نے اپنی بیوی اور اپنے تین بچوں کو زہریلی چیز کھلا کر مار ڈالا۔ کیونکہ جائے وقوعہ سے خون کا کوئی نشان نہیں ملا ہے۔ فارنسک ٹیم عوام کے ساتھ پورے معاملے کی تحقیقات میں مصروف ہے۔ پولیس حکام واقعے کے حوالے سے دیگر لوگوں سے بھی معلومات اکٹھی کر رہے ہیں۔

ملزم مکیش ورما نے پوچھ گچھ کے دوران بتایا کہ ہم سب اجتماعی خودکشی کرنا چاہتے تھے۔ گھر والوں نے خودکشی کر لی اور میں ٹرین سے خودکشی کرنے جا رہا تھا۔

واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے اٹاوہ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سنجے کمار نے کہا کہ سرافہ کاروبار کرنے والے مکیش ورما کی یہ دوسری شادی تھی۔ اس کی پہلی بیوی کی موت 2005 میں ہو گئی تھی۔ یہ اس کی دوسری بیوی ہے۔ اس واقعے میں چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں اس کی بیوی اور تین بچے، دو لڑکیاں اور ایک لڑکا شامل ہے۔ ابتدائی طور پر یہ قتل کا واقعہ معلوم ہوتا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

5 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

7 hours ago