قومی

Youth Mahapanchayat in Bhopal: 23 مارچ کو بھوپال میں ہوگی یوتھ مہا پنچایت، وزیر اعلیٰ چوہان نے پروگرام کے فارمیٹ پر افسران سے کیا تبادلہ خیال

مدھیہ پردیش کے وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ یوتھ مہا پنچایت کو نوجوانوں سے متعلق مختلف اسکیموں کا فائدہ فراہم کرنے کے لئے ایک اہم ذریعہ بنانے کے لئے محکموں کو ضروری تیاری کرنی چاہئے۔ ریاست کی نئی یوتھ پالیسی 23 مارچ کو سامنے آئے گی۔ پالیسی نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے نقطہ نظرسے اہم ثابت ہوگی۔ وزیر اعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان آج ودھان سبھا کمیٹی روم میں بھوپال میں 23 مارچ کو ہونے والے یوتھ مہاپنچایت کے بڑے اجتماع کے سلسلے میں سینئرافسران کے ساتھ بات چیت کر رہے تھے۔

وزیر اعلیٰ چوہان نے کہا کہ مدھیہ پردیش کی نوجوان پالیسی نوجوانوں کے مفاد میں ایک اہم قدم ہے۔ اس پالیسی کے خدوخال پورے ملک تک پہنچنے چاہئے اوراس اقدام پرقومی سطح پر بحث ہونی چاہئے۔ وزیراعلیٰ چوہان نے کہا کہ نوجوانوں کی حوصلہ افزائی ضروری ہے۔ یوتھ مہاپنچایت میں نوجوان سرپنچ اور کونسلروں کو بھی مدعو کیا جانا چاہئے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ نوجوانوں کو چیف منسٹر ینگ انٹرپرینیور، چیف منسٹر میرٹوریس اسٹوڈنٹ، چیف منسٹراپرنٹس شپ اسکیم سمیت دیگر اسکیموں کے بارے میں آگاہ کیا جائے۔ ان اسکیموں کے کچھ استفادہ کنندگان کو علامتی فوائد بھی دیئے جائیں۔ متعلقہ محکمے نوجوانوں کی زیادہ سے زیادہ شرکت کے لئے اپنی بھرپور کوشش کریں۔

بتایا گیا کہ 23 ​​مارچ کو بھوپال کے موتی لال نہرو اسٹیڈیم میں دوپہر 1 بجے سے 2.30 بجے تک ہونے والی یوتھ مہاپنچایت میں 17 سے 35 سال کی عمر کے نوجوان جمع ہوں گے۔ جس میں ہرضلع کے نوجوانوں کی شرکت ہوگی۔ براہ راست شرکت کے ساتھ ساتھ لاکھوں نوجوان ورچوئل شرکت بھی کریں گے۔ یوتھ مہاپنچایت کو ریاست کے کالجوں اور یونیورسٹیوں میں براہ راست نشرکیا جائے گا۔ گرام پنچایت اورشہری ادارے بھی اسے نشرکریں گے۔ اس میں محکمہ ہائرایجوکیشن کا اہم  تعاون ہے۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Maharashtra Election Results 2024: ‘مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے نتائج میں کچھ توگڑبڑ ہے’، سنجے راوت کا بڑا الزام

سنجے راوت نے کہا کہ یہ لوگوں کی رائے نہیں ہے۔ یہ فیصلہ عوام کا…

11 minutes ago

Maharashtra Election 2024: ونچت بہوجن اگھاڑی نے دیا اشارہ، نتائج کے اعلان کے بعد کس کی کرے گی حمایت

مہاراشٹر کی 288 سیٹوں پر 20 نومبر کو ایک مرحلے میں ووٹنگ ہوئی تھی۔ آج…

39 minutes ago

1984 Anti-Sikh Riots:ایل جی نے سکھ فسادات کے 47 متاثرین کو دیے تقرری خط، کہا – یہ باوقار اور خوشحال زندگی کی ہے علامت

کچھ دن پہلے، دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ نے تلک وہار علاقے میں…

57 minutes ago

Uttar Pradesh Bypolls: ووٹوں کی گنتی میں بے ایمانی نہ ہونے دیں ورنہ الیکشن کمیشن کے خلاف ہو گا احتجاج،سماجوادی پارٹی کا بیان

20 نومبر کو اتر پردیش کی کٹہری، کرہل، میرا پور، غازی آباد، ماجھوان، کھیر، پھول…

1 hour ago

خواتین کو پستول دکھانے والے انسپکٹر کو اعزاز سے نوازا جائے گا، ووٹنگ کے دوران ویڈیو آئی تھی منظر عام پر

برہمن سمرپت برہمن مہاسبھا نامی تنظیم پولیس اسٹیشن کے سربراہ راجیو شرما کو اعزاز سے…

2 hours ago